وومنس ڈگری کالج پلوامہ میں سول ڈیفنس اور ایس ڈی آر ایف نے Civil Defence & SDRF Training Camp مل کر ایک ٹریننگ کیمپ کا اہتمام کیا جہاں بچوں کو ناگہانی صورتحال میں خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھنے کے طریق سمجھائے گئے۔
اس موقع پر طالب علموں نے بات کرتے ہوئے کہاکہ ایسے پروگرام کا انقعاد ہونا چاہیے اس سے ہم کسی بھی ناگہانی صورتحال میں خود کے ساتھ ساتھ دوسروں کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔'
انہوں نے کہاکہ ہمیں کبھی بھی ناگہانی آفتوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جس کے لیے ہمیں پہلے سے ہی تیار رہنا چاہیے، اس کے لیے ہرسطح پر تربیتی کیمپ منعقد ہونی چاہیے تاکہ اس ناگہانی صورتحال میں ہر کسی کو خود کو محفوظ کرنے کے طریقے معلوم ہون۔
اس سلسلے میں سول ڈیفنس کے انچارج غلام رسول نے بات کرتے ہوئے کہاکہ ' ان کی ٹیم ہر وقت تیار رہتے ہے کہ کسی بھی ناگہانی آفات سے لڑنے کے لیے۔
انہوں نے کہاکہ ہم اس وقت اسکولی بچوں کو ٹرینگ دیتے ہے تاکہ وہ بھی کس بھی ناگہانی صورتحال میں خود کو اور دوسروں کو محفوظ کرنے کے لیے تیار ہوں۔
مزید پڑھیں: