وادی کے دیگر اضلاع کے ساتھ ضلع پلوامہ میں بھی حالیہ برفباری کی وجہ سے سیب کی فصل کو کافی نقصان ہوا ہے، اگرچہ ضلع کے میدانی علاقوں میں سیب کی فصل کو اتارا گیا، تاہم بالائی علاقوں میں اب بھی سیب کی فصل اتارنے کا کام جاری تھا۔ اس درمیان بے موسم بارش اور حالیہ برفباری سے سیب کی فصل کو کافی نقصان ہوا ہے۔
- مزید پڑھیں: مسلسل بارش اور برف باری کی وجہ سے کسانوں کی تقریباً 70 فیصد فصلیں تباہ
- پہلگام: تازہ برف باری کی وجہ سے سیاحت سے جڑے افراد میں نئی امیدیں
انہوں نے کہاکہ ضلع کے بالائی علاقوں میں سیب کی فصل کو دیر سے اتارنے کا رواج ہے اسی لیے وہاں کے کسانوں کا زیادہ نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تاہم ضلع میں اس قدر نقصان نہیں ہوا ہیں۔'