ETV Bharat / state

Tral Residents Protest چیواہ اولر، ترال کی آبادی اریگیشن محکمہ سے نالاں

author img

By

Published : Jun 9, 2023, 5:12 PM IST

محکمہ بجلی اور محکمہ اریگیشن کے مابین ’’داخلی خلفشار‘‘ کا الزام عائد کرتے ہوئے جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں چیواہ اولر کی آبادی نے خاموش احتجاج درج کیا۔

چیواہ اولر، ترال کی آبادی اریگیشن محکمہ سے نالاں

پلوامہ (جموں و کشمیر) : ایک ایسے وقت میں جبکہ وادی کے اطراف و اکناف میں اس وقت شالی کی پنیری لگانے کا سیزن عروج پر ہے، جنوبی کشمیر کے ترال سب ضلع میں اریگیشن اینڈ فلڈ کنٹرول کے دو پمپ اسٹیشن چالو نہ ہونے سے سینکڑوں کنال اراضی بنجر ہونے کے دہانے پر ہے۔ چیوہ اولر، ترال کی آبادی نے ’’اریگیشن محکمہ کی ناقص کارکردگی‘‘ کو لیکر ایک خاموش احتجاج کیا اور اپنی بات انتظامیہ تک پہنچانے کی کوشش کی۔ مقامی لوگوں کے مطابق انکے گاؤں میں ایک کے بجائے دو اریگیشن پمپ اسٹیشن کروڑوں روپے کی مالیت سے تعمیر کیے گئے ہیں تاکہ زرعی اراضی کو آبپاشی سہولیات فراہم ہو سکے۔

احتجاج کر رہے باشندوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران ہر سال مئی کے آخر سے ہی اریگیشن کے لیے پانی بحال کیا جاتا تھا تاہم رواں برس ایسا نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے کسان پنیری لگانے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے کہا وقت پر سینچائی کے لئے پانی میسر نہ کیے جانے کے باعث سینکڑوں کنال زرعی اراضی بنجر بننے کے درپے ہے۔

چیواہ اولر کے باشندوں نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ محکمہ بجلی اور اریگیشن محکمہ میں آپسی خلفشار کی وجہ سے پمپ اسٹیشن اب تک چالو نہیں کیے جا رہے ہیں اور نتیجے کے طور پر کسان پریشانیوں میں مبتلاء ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ بجلی فیس ادائیگی کی بنا پر بجلی فراہم نہیں کر رہی جبکہ اریگیشن محکمہ دعویٰ کر رہا ہے کہ ’’مہنگے داموں بجلی فراہم کرنے‘‘ کی پاداش میں پمپ بند پڑے ہے، جس کا خمیازہ کسانوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ چیواہ اولر، ترال کے باشندوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر، پلوامہ، سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے تاکہ کسان وقت پر پنیری لگا کر کھیتی باڑی شروع کر سکیں۔

مزید پڑھیں: ترال ۔ پنگلش کی آبادی اریگیشن محکمہ سے نالاں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.