ETV Bharat / state

Cattle Stuck in Rumshoo Stream: نوجوانوں نے نالے میں پھنسے مویشیوں کو باہر نکالا - پلوامہ نالے میں پھنے مویشی سلامت

جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں رومشی نالے کے قریب آباد نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہو گیا ہے جب کہ  طغیانی کی وجہ سے چواخرود علاقے کے کھیل کے میدان کو بھی سخت نقصان پہنچا ہے۔

نوجوانوں نے نالے میں پھنسے مویشیوں کو باہر نکالا

author img

By

Published : Jul 17, 2023, 1:20 PM IST

نوجوانوں نے نالے میں پھنسے مویشیوں کو باہر نکالا

پلوامہ (جموں و کشمیر): رومشی نالے میں طغیانی کی وجہ سے پانی کی سطح میں اچانک بے تحاشہ اضافہ کے سبب جہاں نالے کے قریب آباد کئی رہائشی بستیوں میں پانی داخل ہو گیا وہیں نالے میں مویشی بھی پھنس گئے۔ ہمت کرکے مقامی نوجوانوں نے نالے میں پھنسے تین مویشیوں کو بحفاظت کنارے تک پہنچایا جس پر لوگوں نے مقامی نوجوانوں کی ہمت اور حوصلے کی داد دی۔

مقامی نوجوانوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ نالے میں اچانک پانی کی سطح میں اضافہ ہونے اور تیز بہاؤ کے سبب تین گاے پھنس گئی تھیں اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ زیادہ دیر تک انتظار کرنے کی صورت میں پانی مویشیوں کو اپنے ساتھ بہا لے سکتا ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے ایس ڈی آر ایف کی ٹیم کو مطلع کیا گیا تاہم چار گھنٹوں تک ایس ڈی آر ایف کی ٹیم علاقے میں نہ پہنچنے کے سبب مقامی نوجوانوں نے از خود مویشیوں کو بچانے کی ٹھان لی۔

لوگوں نے بتایا کہ نوجوانوں نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر تیز موجوں کے بیچ مویشوں کو بحفاظت باہر نکالا اور اس ہمت پر نوجوانوں کی پذیرائی کی جا رہی ہے۔ ادھر، مقامی باشندوں نے ایس ڈی آر ایف کی بھی سخت نکتہ چینی کی۔ لوگوں نے کہا: ’’حکومتی اداروں کی جانب سے لوگوں کو مصیبت کے وقت راحت پہنچانے کے بلند و بانگ دعوے کیے جاتے ہیں، اور ایس ڈی آر ایف کو اس طرح کی صورتحال سے نمٹنے اور جان و مال کی حفاظت کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔ تاہم مصیبت اور ضرورت کے وقت ہی یہ ادارے لوگوں کے کام نہیں آتے۔‘‘

مزید پڑھیں: Young Man Drowns to Death in Shopian: پل سے گر30 سالہ نوجوان کی موت

ادھر، رمشی نالہ میں طغیانی کی وجہ سے چواخرود علاقے میں ایک کھیل کے میدان کو سخت نقصان پہنچا ہے جو محکمہ دیہی ترقی نے رومشی نالے پر تعمیر کیا تھا۔ جبکہ رومشی نالے پر آباد نشیبی علاقوں بشمول رتنی پورہ، پنگلنہ، بڈی باغ اور دیگر رہائشی علاقوں میں پانی داخل ہوا ہے۔ موسم میں بہتری کے ساتھ ہی پانی کی سطح میں تیزی سے کمی آ رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.