تفصیلات کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد ایس او جی ترال، سی آر پی ایف اور فوج کی 42 آر آر نے مشترکہ طور پر آریگام اور قائم پورہ امیرآباد کا محاصرہ کیا تھا۔ اس دوران فورسز کی بھاری نفری کو داخلی اور خارجی راستوں پر بٹھا دیا گیا اور تلاشیوں کا سلسلہ شروع کیا گیا۔
وہیں نارہ پورہ شوپیان میں بھی سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا تھا جو ختم ہو چکا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق فوج کی 62 آر آر، سی آر پی ایف کی 14 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس نے جنوبی ضلع شوپیان کے نارہ پورہ علاقے میں تلاشی آپریشن کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد علاقے میں ناکہ بندی کی گئی اور تلاشی آپریشن کیا گیا۔