جنوبی کشمیر میں قصبہ ترال کے ڈار گنائی گنڈ علاقے کو فوج کی 42آرآر، ایس او جی ترال اور سی آر پی ایف کی 180بٹالین نے مشترکہ طور پر سہ پہر کو محاصرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کو مذکورہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے حوالے سے خفیہ اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد فورسز کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا اور گائوں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر فورسز کے سخت پہرے بٹھا دیے گئے ہیں۔
علاقے میں گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔