پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے چندگام علاقے کو فوج کے 55 راشٹریہ رائفلز سی آر پی ایف اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے محاصرے میں لیا ہے اور گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کردی ہے۔ فوج کو علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں ایک مصدقہ اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد فوج نے بشمول پولیس اور سی آر پی ایف کے علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی شروع کردی۔ آخری اطلاعات تک سرچ آپریشن جاری ہے، تاہم اب تک کسی کی گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔