پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ قصبہ میں آج شام دیر گئے میونسپل کونسلر ، ٹریڈرس فیڈریشن ،سیاسی و سماجی کارکن کی جانب سے اچھن گاؤں میں ہونے والی پنڈت کی ہلاکت کے خلاف کینڈل لائٹ مارچ نکال گیا۔اس کینڈل لایڑ مارچ میں لوگوں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر میونسپل کونسلر اور ٹریڈرس فیڈریشن ،سیاسی و سماجی کارکن نے ہاتھوں میں مومبتی کے ساتھ ساتھ پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پنڈت کے لیے خراج تحسین کے الفاظ درج کیے گئے تھے۔ یہ مارچ اگرچہ قصبہ پلوامہ کے الوڈ کورٹ سے شروع ہوکر شہید فاروق چوک پر اختتام پذیر ہوا۔
بتادیں کہ یہ کینڈل لائٹ مارچ اچھن پلوامہ کے رہنے والے سنجے پنڈت کی ہلاکت کے خلاف نکالا گیا جن کو نامعلوم مسلح افراد نے اتوار کے روز گولی مار کر ہلاک کردیا۔اس موقع پر احتجاج میں شامل لوگوں نے بات کرتے ہوئے اس حملے کی سخت الفاظوں میں مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حملوں سے کشمیری پنڈت بھائی چارے کو نقصان پہنچا رہا ہے لہذا اس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جانے چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پنڈتوں کی زمین بھی ہے یہاں پر یہ لوگ صدیوں سے آباد ہے اور آج انہیں ٹارگیٹ کلنگ کے ذریعے ہلاک کر کے یہاں سے نقل مکانی پر مجبور کر رہے ہے۔
مزید پڑھیں: Candle Light Protest کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے خلاف کینڈل مارچ
بتادیں کہ کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے خلاف جموں وکشمیر کے اطراف و اکناف میں پیر کے روز لوگوں نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے۔ جموں وکشمیر کے بیشتر اضلاع میں مختلف سیاسی پارٹیوں اور عام لوگوں نے کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کیا۔
واضح رہے گذشتہ روز ضلع پلوامہ کے اچھن علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے ایک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس دوران نامعلوم مسلح افراد نے ایک کشمیری پنڈت کو گولی مار کر اسے اس وقت ہلاک کردیا جب وہ اپنے آبائی علاقے اچھن پلوامہ میں اپنے گھر کے باہر کچھ ہی میٹر کی دوری پر تھا۔ گولی لگنے کے فوراً بعد اگرچہ اسے نزدیکی ہیلتھ سینٹر لایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے ضلع اسپتال پلوامہ منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔