ETV Bharat / state

Candle Light Protest Against Acid Attack in Srinagar: ترال میں تیزاب حملہ کے خلاف کینڈل مارچ

author img

By

Published : Feb 4, 2022, 12:27 PM IST

گزشتہ دنوں سرینگر کے علاقے میں ایک لڑکی پر ایسڈ حملہ میں ملوث افراد کو کڑی سزا دینے کی مانگ اب زور پکڑتی جا رہی ہے۔ Candle March in Tral against Acid throwing Incident

Candle March against Acid Throwing
ترال میں تیزاب پھینکنے والے واقعے کے خلاف کینڈل مارچ

آج جنوبی قصبہ ترال میں اسٹیزن کونسل کی جانب سے ایک کینڈل مارچ نکالا گیا، جس میں لوگوں نے شمع جلا کر اپنی بات انتظامیہ تک پہنچانے کی کوشش کی۔ جلوس کی صدارت اسٹیزن کونسل کے سربراہ فاروق ترالی کر رہے تھے۔ اس موقع پر لوگوں نے ہاتھوں میں بینر اٹھا کے رکھے تھے، جس میں معاملے کی نسبت نعرے درج کیے گئے۔ Demand to Hang the Acid Attacker

ویڈیو

اس کے بعد لوگوں نے نعرے بازی بھی کی، جس دوران لوگوں نے ایسڈ پھینکنے والے کے خلاف پھانسی کی سزا کا مطالبہ کیا اور ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی کہ ملوث افراد کے خلاف کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔ Acid Attack in Srinagar

یہ بھی پڑھیں:

Reactions on Srinagar Acid Attack: 'ملزمین کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے'

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے اسٹیزن کونسل ترال کے چیئرمین فاروق ترالی نے بتایا کہ سرینگر میں ایسڈ پھینکنے والے واقعے نے پورے قوم کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے اور ملوث افراد کو پھانسی پر لٹکایا جائے تاکہ ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔

فاروق ترالی نے علمائے کرام سےگزارش کی کہ وہ ان سماجی معاملات کے بارے میں لب کشائی کریں اور اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔یاد رہے کہ سرینگر پولیس نے واقعے میں ملوث تین افراد کو کل ہی گرفتار کر لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.