پلوامہ: جموں و کشمیر کے بڈگام میں پیش آئے قتل کے واقعہ کے بعد ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ میں مقامی لوگوں نے کینڈل مارچ نکالا جس میں علاقے کے بزرگ و نوجوانوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ 30 سالہ خاتون کے قتل میں ملوث شخص کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی اس طرح کا کام نہ کریں ۔ یہ کینڈل مارچ کاکاپورہ علاقے سے شروع ہوا جو کئی اہم چوک چوراہوں سے ہوتے ہوئے کاکاپورہ چوک پر اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر مظاہرین نے مقتول کے حق میں نعرے بازی کی اور انہیں انصاف دلانے کی اپیل بھی کی۔ بعد ازاں یہ کینڈل مارچ پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : Budgam Man Kills 30-Year-Old Woman بڈگام میں 30 سالہ خاتون کا قتل، ملزم نے لاش کے ٹکرے ٹکرے کردیئے
واضح رہے کہ سوئیبگ بڈگام سے تعلق رکھنے والی ایک 30 سالہ خاتون کی گمشدگی کے بعد اس کے قتل کا معاملہ سامنے آیا۔ وہیں 8 مارچ کو سوئیبگ بڈگام کے تنویر احمد خان نے نزدیکی پولیس پوسٹ میں ایک رپورٹ درج کرائی تھی کہ اس کی 30 سالہ بہن 07 مارچ کو کوچنگ کلاسز کے لیے گھر سے نکلی تھی لیکن وہ گھر واپس نہیں آئی اس سلسلے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرکے پولیس نے چھان بین شروع کردی۔ تفتیش کے دوران پولیس نے ایک 45 سالہ شخص کو پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا، پوچھ گچھ کے دوران اس نے اس بات کا اعتراف کیا کہ اس نے اس لڑکی کا قتل کیا ہے اور بعد میں اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے ٹھکانے لگایا دیا ہے۔ اس سلسلے میں دو مختلف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔