ETV Bharat / state

ترال: زیارت گاہ میں چوری

author img

By

Published : May 15, 2020, 10:45 AM IST

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں لاک ڈاؤن کے باعث چوری کی واردات میں اضافہ ہونے لگا ہے جس سے عام لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ترال: نقب زنوں نے زیارت گاہ کی سیف لوٹ لی

اطلاعات کے مطابق، گزشتہ رات کچھ نقب زنوں نے سب ڈسٹرکٹ ترال میں واقع صوفی گنڈ ترال میں حضرت سید باقر شیخ علیہ الرحمہ کی زیارت گاہ کی سیف نزرانے کی رقم سمیت اڑا لی۔ چوری کی یہ واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی ہے۔

یہ زیارت گاہ ترال ٹاؤن سے گیارہ کلو میٹر دور صوفی گنڈ گاؤں کی ایک پہاڑی پر واقع ہے۔

مقامی اوقاف کے سیکریٹری مشتاق احمد نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ 'چوری کی واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی ہے جس میں دو چور ماسک لگا کر چوری کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔'

انہوں نے تھانے میں شکایت درج کرائی ہے جس کے بعد پولیس نے معاملے کی نسبت سے کیس درج کیا ہے۔

مقامی اوقاف کمیٹی نے محکمہ پولیس کے حکام سے اپیل کی کہ زیارت شریف کی سیکورٹی کا از سر نو جائزہ لیا جائے اور یہاں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں تک زیارت شریف کی حفاظت کے لئے پولیس تعینات تھی۔

انہوں نے ایس ایس پی اونتی پورہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ سے مویشی چور علاقے میں سرگرم ہوگئے ہیں وہیں اب چوروں کے حوصلے اتنے بلند ہو گئے ہیں کہ وہ مزہبی مقامات کو بھی نہیں بخش رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.