ETV Bharat / state

BSF Training Course Concluded بی ایس ایف کی جانب سے پلوامہ میں 45 روزہ کورس اختتام پذیر

author img

By

Published : Feb 28, 2023, 5:11 PM IST

پلوامہ کے ملنگپور علاقہ میں بی ایس ایف کی جانب سے سیوک ایکشن پروگرام کے تحت چلائے گئے 45 روزہ ڈیٹا انٹری آپریٹراور کسٹمر ریلیشن شپ مینجمنٹ کورس آج اختتام پذیر ہوا۔ ان کورس میں علاقہ کے بچوں نے مفت تربیت حاصل کی۔

bsf-45-days-training-course-for-students-in-pulwama-concluded
بی ایس ایف کی جانب سے پلوامہ میں 45 روزہ کورس اختتام پذیر

پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی جانب سے شروع کیے گئے ڈیٹا انٹری آپریٹر کورس اور کسٹمر ریلیشن شپ مینجمنٹ کورس کے 45 دنوں کے اختتام پر آج کرشی وگیان کیندر ملنگپورہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ان کورس کا انعقاد 33 بٹالین بی ایس ایف نے سوک ایکشن پروگرام 2022-23 کے تحت کرشی وگیان ملنگپورہ کے اشتراک سے کیا تھا۔ اس موقع پر اشوک یادو انسپکٹر جنرل بی ایس ایف کشمیر فرنٹیئر نے مہمان خصوصی کے طور پروگرام میں شرکت کی،جبکہ بی ایس ایف کے دیگر افسران ،کرشی وگیان کیندر کے افسران اور طلبہ کی ایک اچھی تعداد نے بھی پروگرام میں شرکت کی ہے۔

اس 45 روزہ پروگرام میں علاقہ کے بچوں کو ڈیٹا انٹری آپریٹر کورس اور کسٹمر ریلیشن شپ مینجمنٹ کورس کی مفت تربیت دی گئی۔اس حوالے سے کچھ طلبہ نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اس پروگرام سے کافی فائدہ حاصل ہوا ہے- انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف اور کرشی وگیان ملنگپورہ نے انہیں سوک ایکشن پروگرام کے تحت مفت کورس میں تربیت دی او اس سے پہلے انہیں کمپوٹر کے بارے میں کچھ بھی پتہ نہیں تھا۔ آئی جی بی ایس ایف نے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس ایف سیوک ایکشن پروگرام کے تحت بہت سارے ایسے پروگرام کا انعقاد کرتی ہے جس سے عام لوگوں کو طرح طرح کے فائدے حاصل ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد ان بچوں کو ڈیٹا اینٹری اور کسٹمر ریلیشن شپ مینجمنٹ کے کورسز کے بارے میں سکھانا تھا جنہیں کپوٹر کورسز کے بارے میں کوٸی علمیت نہیں تھی آئی جی نے کہا وہ چاہتے ہیں کہ یہاں کے بچے ہنرمند بن جائے تاکہ انہیں رزگار کمانے کے معاملے میں کسی طرح کی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ آئی جی نے مزید کہا کہ بی ایس ایف نہ صرف لوگوں کی فلاح بہبود کے لئے کام کرتی ہے بلکہ امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں پولیس اور دوسری سکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر بہت زیادہ کام کرتی ہے تاکہ جموں کشمیر کے بارڈرس علاوقون کے ساتھ ساتھ شہری علاقوں میں بھی امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے۔

مزید پڑھیں: Free Medical Camp in Awantipora: اونتی پورہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.