فیملی ذرائع نے بتایا کہ مرحوم آج صبح سحری کے وقت بالکل ٹھیک تھے اور نماز کے بعد آرام کرنے کے بعد جاگ گئے۔ تاہم تقریباً گیارہ بجے اچانک اس دنیا فانی کو خیرباد کہہ گئے۔ مرحوم کے نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگ شامل ہوئے اور انہیں آبائی قبرستان میں پرنم آنکھوں سے سپرد خاک کیا۔
اس دوران کئی سیاسی، سماجی اور مذہبی جماعتوں اور رہنماؤں نے مرحوم کے انتقال پر شاہ خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔ تعزیت کا اظہار کرنے والوں نے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی، پی ڈی پی ترجمان ڈاکٹر ہر بخش سنگھ، ڈی ڈی سی ممبران منظور احمد گنائی، اوتار سنگھ نیشنل کانفرنس کے لیڈران ڈاکٹر غلام نبی بٹ، محمد اشرف بٹ اور اپنی پارٹی کے جی ایم میر قابل ذکر ہیں۔
سٹیزن کونسل ترال کے چیئرمین فاروق ترالی نے بھی مرحوم کے انتقال پر دلی صدمے کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔