پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج سوچھ کرال میموریل سوسائٹی برائے فروغ زبان وادب جموں و کشمیر کی جانب سے رسمِ رونمائی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈاکٹر مشتاق احمد کاو، سابقہ ڈین کالج ڈیولپمینٹ کونسل یونیورسٹی آف کشمیر بحیثیت مہمان ذی وقار جب کہ محترمہ پروفیسر ڈاکٹر پروین پنڈت سابقہ کنٹرولر آف امتحانات سنٹرل یونیورسٹی کشمیر نے بحیثیت مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ Book release ceremony
اس تقریب میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے مہمانوں اور شاعروں نے شرکت کی، ساتھ ہی بڑی تعداد میں اسکولی بچے بھی موجود رہے۔ اس تقریب میں غلام حسن طالب کی دو تصانیف شرح اوراد فتحیہ اور حبیبہ حبہ خاتون جو کہ کشمیری زبان میں تحریر کی گئی ہیں، کی رسمِ رونمائی انجام دی گئی۔ جب کہ ڈاکٹر گلزار احمد کی تصنیف اقبال کے تخلیقی و فکری زاویے کی بھی رسمِ رونمائی انجام دی گئی۔
اس موقع پر ان کتابوں پر بحث و مباحثہ ہوا اور ہر ایک نکتے پر نظر ڈالی گئی اور ان کتابوں کو تحریر کرنے والوں کو مبارکباد دی گئی وہی مشاعرے کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں وادی کے نامور شاعروں نے اپنی کلام پڑے۔ اس موقع پر غلام حسن طالب نے کہا آج کی اس تقریب میں تین کتابوں کی رسمِ رونمائی انجام دے گی جس میں سے میں نے دو تحریر کی ہے جب کہ کہ ایک ڈاکٹر گلزار نے تحریر کی ہے۔
انہوں نے کہا ہماری کوشش ہے کہ نوجوان قلم کار سامنے آئیں اور ان کے لیے ہم ایک پلیٹ فارم تیار کرنے کی کوشش جاری رکھیں ہوئے ہیں تاکہ وادی کشمیر میں زبان و ادب محفوظ رہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Painting Artist in Verinag: مختلف ریاستوں کے مصوروں نے ویریناگ کا دورہ کیا