اس موقع پر ٹاون ہال ترال میں سب ضلعی آفیسرز کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ کے علاوہ بی ڈی سی چیرمین اوتار سنگھ ترالی اور دیگر سب ضلعی آفیسروں نے شرکت کی۔
وہیں محکمہ مال، سوشل ویلفیر، جل شکتی، زراعت اور دیگر محکموں کی طرف سے اسٹالز بھی لگائے گئے تھے تاہم اب کی بار بھی عام لوگوں نے بلاک دیوس میں اپنی شرکت کو لیکر گرمجوشی نہیں دکھائی جسکی وجہ سے متعلقہ آفیسران دن بھر بیٹھے رہے۔
واضح رہے کہ جن ابھیان پروگرام کو اصل مقصد بیک ٹو ولیج کے تیسرے مرحلے سے قبل عوامی مشکلات ریکارڈ کرنا ہے۔
دریں اثناء ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بی ڈی سی چیرمین ترال اوتار سنگھ نے جن ابھیان کے اس پروگرام میں منتخب عوامی نمائندوں کو کسی بھی معاملے میں اپنی بات نہ رکھنے پر انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر انتظامیہ بی ڈی سی کو خاطر میں نہیں لاتی ہے تو پھر انکو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی پڑے گی۔
بتا دیں کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے بیک ٹو ولیج سوم شروع کرنے سے قبل جن ابھیان پروگرام منعقد کرانے کا فیصلہ لیاتھا۔ بیک ٹو ولیج سوم اکتوبر 2 سے شروع ہو کر 12 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگا۔