ETV Bharat / state

بلاک دیوس: ٹاؤن ہال پانپور میں تقریب - شکایات سننے کے لئے کائونٹرس

جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ کے ٹاؤن ہال پانپور میں بلاک دیوس کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں چیف سیکریٹری بی وی آر سبرامنیم بھی موجود تھے۔

بلاک دیوس: ٹاؤن ہال پانپور میں تقریب
بلاک دیوس: ٹاؤن ہال پانپور میں تقریب
author img

By

Published : Oct 1, 2020, 10:42 AM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں قصبہ پانپور کے ٹاؤن ہال میں بدھ کو بلاک دیوس کے سلسلے میں پروگرام منعقد کیا گیا جس میں چیف سیکریٹری بی وی آر سبرامنیم کے علاوہ مختلف محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔

بلاک دیوس: ٹاؤن ہال پانپور میں تقریب

اس موقع پر تحصیل انتظامیہ کے مختلف محکموں کی جانب سے قصبہ کے مختلف علاقے سے آئے ہوئے لوگوں کی شکایات سننے کے لئے کائونٹرس لگائے گئے تھے تاکہ لوگ اپنے اپنے علاقے کی شکایات یا دیگر اسناد و دستاویزات کی اجرائی سے متعلق شکایات کا ازالہ کر سکیں۔

واضح رہے کہ یہ پروگرام بیک ٹو ولیج (مرحلہ سوم) سے پہلے منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام اور افسروں کے بیچ میں ایک مضبوط رابطہ قائم کیا جا سکے۔

اس موقع پر نوجوانوں کو منشیات سے دوررکھنے اور انہیں کھیل کود کی طرف راغب کرنے کی غرض سے چیف سیکریٹری بی وی آر سبرامنیم نے نوجوان کھلاڑیوں میں سپورٹس کٹس بھی تقسیم کیے۔

پروگرآم میں چیف سیکریٹری، ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے، ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ، ایس ایس پی اونتی پورہ، تحصیلدار پانپور اور بلاک ڈیولپپمنٹ آفسر پانپور کے علاوہ دیگر کئی اعلیٰ افسران موجود تھے۔

چیف سیکریٹری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاک دیوس جیسے پروگرام سے لوگوں اور انتظامیہ کے افسروں کے بیچ ایک رابطہ قائم ہو رہا اور لوگوں کو مختلف دفاتر کے چکر نہیں کاٹنے پڑتے ہیں، بلکہ ایک ہی جگہ پر ان کے لئے سبھی محکموں کے افسران دستیاب رہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.