ETV Bharat / state

اگلی حکومت یہاں بی جے پی ہی بنائے گی: بی جے پی ترجمان - جموں کشمیر اسمبلی الیکشن

بی جے پی جموں و کشمیر کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے پھر ایک بار جموں و کشمیر میں اپنے دم پر حکومت قائم کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم مرکزی سرکار جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد کرنے کے موڑ میں نہیں لگتی۔

altfaf thakur
altaf thakur
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 17, 2023, 4:44 PM IST

اگلی حکومت یہاں بی جے پی ہی بنائے گی: بی جے پی ترجمان

پلوامہ (جموں کشمیر) : ’’بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) آنے والے اسمبلی انتخابات میں پچاس پار کا نعرہ (یعنی اسمبلی انتخابات میں پچاس سیٹیں) حقیقت میں تبدیل کرکے اسمبلی میں اپنے بل بوتے پر حکومت قائم کرے گی۔‘‘ بی جے پی کے ریاستی ترجمان الطاف ٹھاکر نے ان باتوں کا اظہار ترال علاقے میں بی جے پی وررکز کنونشن کے دوران کیا۔

میڈیا ورکرز سے خطاب کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ بی جے پی دور میں جموں وکشمیر کے اندر امن و امان بحال ہوا ہے جبکہ عسکری سرگرمیوں میں بھی کمی آئی ہے اور ہڑتالی سیاست کے دور کا خاتمہ ہو چکا ہے۔ الطاف ٹھاکر نے دعویٰ کیا کہ ’’بھارتیہ جنتاپارٹی ہمیشہ الیکشن کے لیے تیار ہے اور پچاس پار کا جو نعرہ پارٹی نے لگایا ہے وہ ہم زمینی سطح پر سچ ثابت کر دکھائیں گے۔‘‘

مزید پڑھیں: Ashok Koul On JK Assembly Election جموں و کشمیر میں الیکشن مارچ یا اپریل میں ہوسکتے ہیں، اشوک کول

این سی، پی ڈی پی اور کانگریس کی راست تنقید کرتے ہوئے ٹھاکر نے کہا کہ یہ سبھی سیاسی جماعتیں بوکھلائی ہوئی ہیں۔ ٹھاکر نے کہا: ’’اپوزیشن جماعتیں مودی کے نام سے ہی خوفزدہ ہیں، اور اسی لیے وہ الیکشن سے قبل ایک دوسرے کے ساتھ گٹھ جوڈ کر رہیں ہیں، کیونکہ ان کو معلوم ہے کہ وہ بھاجپا کا مقابلہ نہیں کر سکتی اسی لیے بوکھلاہٹ میں بے سر پیر کی باتیں پھیلا رہے ہیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.