ETV Bharat / state

Talk With Altaf thakur بی جے پی الیکشن کے لیے تیار، اپوزیشن بکھرا ہوا ہے، الطاف ٹھاکر - اپوزیشن بکھرا ہوا ہے

جموں و کشمیر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے اونتی پورہ میں نمائندہ ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں بی جے پی انتخابات کے لیے پوری طرح تیار ہے جب کہ اپوزیشن بکھرا ہوا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 12, 2023, 4:44 PM IST

الطاف ٹھاکر سے خاص بات چیت

پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد نمائندہ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے جموں و کشمیر بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے اپوزیشن پارٹیوں پر سخت تنقید کی ۔ بی جے پی رہنما الطاف ٹھاکر نے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتاپارٹی جموں وکشمیر میں اپنے بل پر حکومت بنائے گی اور ان تمام پارٹیوں کو سبق سکھائے گی جنہوں نے آج تک کشمیری عوام کو صرف کھوکھلے نعروں اور سبز باغ دکھا کر گمراہ کیا ہے۔ الطاف ٹھاکر نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتاپارٹی پچاس سے زائد سیٹوں پر جیت درج کر کے ایک تاریخ رقم کرے گی۔

الطاف ٹھاکر نے فاروق عبداللہ کی جانب سے جموں میں غیر بھاجپا سیاسی پارٹیوں کی میٹنگ کو اپوزیشن کی بوکھلاہٹ سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹیاں الیکشن سے قبل ہی بے چین ہو رہی ہیں کیونکہ جس طرح بھارتیہ جنتا پارٹی کام کر رہی ہے۔ اس سے اپوزیشن کے رہنما و کارکنان پریشان ہو رہے ہیں کیونکہ بی جے پی ایک سونامی ہے اور آئندہ انتخابات میں یہ اپوزیشن پارٹیوں کو لے ڈوبیں گی۔ تاہم الطاف ٹھاکر نے جموں وکشمیر میں پراپرٹی ٹیکس نافذ کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ یہاں گزشتہ تیس برسوں کے دوران حالات پر اشوب رہے ہیں اور اس لیے وقتی طور پر اس فیصلے کو ٹالا بھی جا سکتا تھا۔ یہ پوچھے جانے پر کہ بی جے پی نے کشمیر کی دس سیٹوں پر خصوصی توجہ دینے کا منصوبہ بنایا ہے جن میں ترال بھی شامل ہے اس پر الطاف ٹھاکر نے کہا کہ بی جے پی کا، پورے جموں وکشمیر پر فوکس ہے۔ البتہ پارٹی نے چند سیٹوں پر زیادہ توجہ دینے کی بات کہی ہے اور ہمیں امید ہے کہ جو پچاس پار سیٹوں کا نعرہ بی جے پی نے دیا ہے وہ اگلے اسمبلی انتخابات میں سچ ثابت ہوگا اور اب کشمیر میں کنول کھل کر ہی رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : Altaf Thakur on Property Tax پراپرٹی ٹیکس کا نفاذ جلد بازی میں اٹھایا جانے والا قدم، الطاف ٹھاکر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.