ضلع پلوامہ کے بھارتیہ جنتاپارٹی کے ایس ٹی مورچہ سیکرٹری عبدالرشید گجر Pulwama BJP ST Morcha Secretary Abdul Rashid Gujar نے ماہ رمضان المبارک کے پیش نظر حکام سے درخوست کی کہ افطاری اور سحری کے اوقات میں بجلی مہیا کی جانی چاہیے اور انہوں نے ضلع بھر کے راشن گھاٹوں پر راشن دستیاب رکھنے کی اپیل کی ہے۔ BJP ST Morcha Secretary Urges Govt To Make Necessary Arrangements For Holy Ramadan
ترال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عبدالرشید گجر نے بتایاکہ ماہ مبارک رمضان میں بجلی، پانی اور راشن کے حوالے سے عوام کو کسی طرح کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اس حوالے سے انتظامیہ کو متحرک ہونا چاہئے جبکہ محکمہ بجلی کو سحری اور افطاری کے اوقات میں معقول بجلی سپلائی فراہم کرنی چاہیے۔ انہوں نے مارکیٹ چیکنگ نہ کیے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناجائز منافع خوروں کے حوصلے بلند ہو گئے ہیں اس لیے مارکیٹ چیکنگ نہیں کی جا رہی ہے۔