ETV Bharat / state

Maha Jan Sampark Abhiyan in Tral مہا جن سمپرک ابھیان کے تحت الطاف ٹھاکر کا دورہ ترال - بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر

بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے ترال کے بٹنور کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے مہا سمپرک ابھیان کے تحت ایک ماہ کا پروگرام ترتیب دیا ہے تاکہ عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر سنا جا سکے۔

مہاجن سمپرک ابھیان کے تحت الطاف ٹھاکر کا دورہ ترال

author img

By

Published : Jun 17, 2023, 6:12 PM IST

مہا جن سمپرک ابھیان کے تحت الطاف ٹھاکر کا دورہ ترال

ترال: جموں و کشمیر میں جاری مہاجن سمپرک ابھیان کے تحت الطاف ٹھاکر نے ترال کے بٹنور کا دورہ کیا۔ اس دوران کئی عوامی وفود نے اپنے اپنے مسائل موصوف کی نوٹس میں لائے۔ بر نواڈ بٹ نور کے ایک وفد نے علاقے میں رابطہ سڑک کی عدم دستیابی کا مسئلہ پیش کیا۔ لوگوں نے الطاف ٹھاکر کو بتایا کہ ان کا علاقہ دور جدید میں بھی سڑک رابطے سے محروم ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں بیماروں کو کندھے پر ہسپتال پہنچانا پڑتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بارے میں آج تک انہوں نے ہر جگہ اپنی آواز پہنچا دی لیکن سڑک کا خواب ہنوز شرمندہ تعبیر ہے جبکہ دیگر وفود نے اپنے اپنے مسائل کو اجاگر کیا اور کئی افراد نے پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت منصفانہ طور مکانات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ الطاف ٹھاکر نے ان لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ ان کے مسائل کو متعلقہ حکام کی نوٹس میں لاکر انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

اس موقع پر الطاف ٹھاکر نے میڈیا کو بتایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے مہا سمپرک ابھیان کے تحت ایک ماہ کا پروگرام ترتیب دیا ہے تاکہ عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر سنا جا سکے۔ الطاف ٹھاکر نے مزید بتایا کہ بٹ نور علاقے میں پی ڈی پی نے ہمیشہ ووٹ تو عوام سے لیے ہیں لیکن بدقسمتی کی بات ہے کہ اس علاقے میں جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔

انہوں نے پی ڈی پی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پی ڈی پی نے صرف لوگوں سے ووٹ لیے ہیں لیکن کام کچھ نہیں کیا جس کی وجہ سے یہ علاقہ آج بھی پسماندہ ہے اور عوام کو مشکلات کا سامنا ہے تاہم بھارتیہ جنتا پارٹی کا ایجنڈا ہے کہ ہر گھر کی ترقی ہونی چاہیے اور یہی بات میں عوام سے کرنے آیا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: Altaf Thakur On Mehbooba Mufti بی جے پی انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، الطاف ٹھاکر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.