ETV Bharat / state

ٹاؤن ہال پلوامہ میں بی جے پی کی میٹنگ منعقد - ٹاؤن ہال پلوامہ میں میٹنگ

میٹنگ میں آنے والے پارلیمنٹ انتحابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ انتحابات کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔Bjp meeting In Pulwama Town hall

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 18, 2023, 3:40 PM IST

ٹاؤن ہال پلوامہ میں بی جے پی کی میٹنگ منعقد

پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ٹاؤن ہال میں ہفتہ کے روز بی جے پی کارکنان کا اجلاس منعقد ہوا۔میٹنگ میں سرینگر پارلیمنٹ سیٹ کے انچارج سمیت ضلع کے بی جے پی عہدیداروں نے شرکت کی۔

میٹنگ میں آنے والے پارلیمنٹ انتحابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور انتحابات کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ کارکنان پر زور دیا گیا کہ وہ آنے والے سبھی انتخابات میں پارٹی کو جیت دلانے کے لیے زمینی سطح پر کام کریں۔اس موقع پر بی جے پی کے عہدیداروں نے اپنے اپنے علاقوں کے حوالے سے جانکاری دی اور تیاریوں کے حوالے سے انچارج کو آگاہ کیا گیا۔

اس ضمن میں بی جے پی ضلع صدر محمد لطیف بٹ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی سبھی انتخابات کے لئے تیار ہے اور پارٹی ہر ایک سیٹ پر انتحابات لڑنے کے لئے تیار ہے۔ اب بس الیکشن کمیشن کے احکامات کا انتظار ہیں۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں کی گئی نئی حد بندی میں ضلع پلوامہ اور شوپیاں کو سرینگر پارلیمنٹ سیٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے یہ اضلاع اننت ناگ پارلیمانی نشت میں شامل تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.