ETV Bharat / state

Bhrashtachar Mukt Campaign بھرشٹاچار مکت مہم کے تحت شالہ درمن، ترال میں پروگرام - محکمہ جل شکتی بھرشٹا چار مکت مہم

بھرشٹا چار مکت مہم کے تحت یونین ٹیریٹری جموں و کشمیر میں کے مختلف حصوں میں پروگرامز کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔

بھرشٹاچار مکت مہم کے تحت شالہ درمن، ترال میں پروگرام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 7, 2023, 1:45 PM IST

پلوامہ (جموں کشمیر): بھرشٹا چار مکت مہم کی ایک کڑی کے تحت محکمہ جل شکتی کی جانب سے ضلع پلوامہ کے شالہ درمن، ترال علاقے میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت اے ڈی سی ترال ساجد یحییٰ نقاش نے کی۔ پروگرام میں ایگزیکٹو انجینئر جل شکتی ڈویژن، اونتی پورہ کے ساتھ ساتھ ملازمین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ پروگرام کے دوران رشوت سے پاک معاشرے کی تکمیل پر زور دیا گیا جبکہ اس موقع پر ملازمین کو رشوت سے دور رہنے کے لیے حلف بھی دلایا گیا۔

بھرشٹاچار مکت مہم کے تحت شالہ درمن، ترال میں پروگرام

بھرشٹا چار مکت مہم کے تحت منعقدہ پروگرام کے موقع پر اس بات پربھی زور دیا گیا کہ سرکاری سہولیات کا زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنےکے لیے عوام کو آن لاین خدمات سے استفاده حاصل کرنےکی طرف گامزن کیا جائے۔ میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اے ڈی سی ترال ایس وائی نقاش نے بتایا کہ ’’بدعنوانی کے خاتمے کے لیے منائے جا رہے ہفتے کی ایک کڑی کے طور پر آج کی اس تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا، جس دوران اس بات کا عزم کیا گیا کہ رشوت سے پاک وصاف معاشرے کے لیے ہر ایک اپنا کردار ادا کرے۔‘‘

مزید پڑھیں: Corruption free JK: بھرشٹا چار مکت جموں و کشمیر مہم کی نسبت سے پلوامہ میں تقریب

واضح رہے کہ بدعنوانی کے خاتمے اور شفاف طرز حکمرانی کو فروغ دینے کے لیے جموں و کشمیر ایل جی انتظامیہ نے ہفتہ طویل بھرشٹا چار مکت جموں و کشمیر مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو 4 ستمبر سے شروع ہو کر 10 ستمبر کو اختتام پذیر ہو گی۔ اس حوالے سے وادی کے اطراف واکناف میں تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں بھی اس مہم کے تحت کئی پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ گزشتہ روز محکمہ بجلی کی جانب سے بھی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.