جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے شاہ آباد علاقے میں ایک جنگلی ریچھ کو زندہ پکڑ لیا گیا ہے Bear Captured in Tral۔
وائلڈ لائف محکمہ کے ایک عہدیدار کے مطابق شاہ آباد ترال میں ریچھ کی نقل وحرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد متعلقہ محکمے نے پنجرہ نصب کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بدھ کی شام کو ریچھ زندہ پکڑ لیا گیا اور اس کو وائلڈ لائف سنچری منتقل کیا گیا ہے۔
مذکورہ آفیسر نے بتایا کہ ترال میں گزشتہ کئی دنوں سے ایک درجن کے قریب ریچھ زندہ پکڑے گئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں جنگلی جانوروں کا آبادی والے علاقوں میں گھومنا پھرنا ایک معمول سا بن گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : Bear Captured in Kulgam: کولگام میں وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے ریچھ پکڑا
وادی کے کئی علاقوں میں جنگلی جانور وں خاص کر آدم خور تیندوں اور ریچھوں نے لوگوں کو جانی و مالی نقصان سے دوچار کر دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگلوں کی کٹائی اور وہاں مناسب خوراک اور پناہ کی عدم دستیابی جنگلی جانوروں کے بستیوں کی طرف رخ کرنے کی بنیادی وجہ ہے۔