ترال: جنوبی کشمیر کے ترال میں موسم سرما کی دستک کے ساتھ ہی جہاں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے وہیں آج بٹ نور بالا کے لوگوں نے علاقے میں ناقص بجلی سپلائی اور بجلی کے بوسیدہ ترسیلی نظام اور فیس میں اضافہ کے خلاف احتجاج کیا۔
مقامی لوگوں نے خاموش احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ چالیس سال پہلے یہاں بجلی کے کھمبے لگائے گئے تھے جو پوری طرح خستہ حالی کے شکار ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم نے کئی مرتبہ محکمہ سے اپیل کی پھر بھی اس جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ اب لوگوں نے حکومت سے اپیل کی کہ اس جانب توجہ دے کر جلد سے جلد کام شروع کیا جائے تاکہ ہمارا مسئلہ حل ہو جائے۔ Bathnoor Bala Residents Protest Against PDD
یہ بھی پڑھیں : Tral Lacks Basic Facilities جنوبی کشمیر کا ترال علاقہ نظر انداز کیوں؟