بصیر خان نے اس دورے پر ضلع شوپیان اور پلوامہ کے تاجروں، مذہبی رہنماؤں، ٹرانسپورٹر ایسوسی ایشنز، بی ڈی سی ممبران کے علاوہ ڈی ڈی سی ممبران و چیئرمین کے ساتھ جائزہ میٹنگ منعقد کی۔
اس میٹنگ کے دوران انہوں نے دونوں اضلاع میں چلائے جا رہے کنٹرول روم کے کام کا جائزہ لیا اور اس کنٹرول کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔
بصیر خان نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ویکسینیشن کے لیے آگے آئیں جو لازمی قرار دی گئی ہے۔ انہوں نے تاجروں، مذہبی رہنماؤں و دیگر افسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس وبائی بیماری کی روک تھام کے لیے اپنا تعاون پیش کریں تاکہ سب اس بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔
بصیر خان کی یہ جائزہ میٹنگ ضلع پلوامہ کے ڈی سی آفس کمپلیکس میں منقعد ہوئی۔