ضلع پلوامہ کے ایک وسیع علاقہ کو شرابور کرنے والے بنڈزو نالے کی کھدائی کی وجہ سے ہزاروں کنال اراضی بنجر ہونے کے دہانے پر ہے۔
اگرچہ ضلع انتظامیہ نے کچھ ماہ قبل بنڈزو نالے سے باجری نکالنے کے لئے کام شروع کیا، جس سے ضلع کی آمدنی میں اضافہ ہوا تاہم دوسری جانب باجری نکالنے سے نالے کی گہرائی میں اضافہ ہوا ہے جس سے زرعی زمین کی سینچائی کے لیے ضروری پانی نہیں مل پا رہا ہے اور ہزاروں کنال اراضی پانی سے محروم ہو گئی ہے۔
اس حوالے سے بنڈزو علاقہ کے لوگوں نے کہا کہ باجری نکالنے کی وجہ سے نالے کی گہرائی میں اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے ان کے باغات تک پانی کے بہاؤ میں کمی آئی ہے اور کچھ علاقوں میں پانی بلکل منقطع ہوا ہے۔
جب یہ معاملہ ضلع انتظامیہ کی نوٹس میں لایا گیا تو کسی بھی سرکاری افسر نے اس پر بات کرنے سے انکار کیا۔
واضع رہے ضلع پلوامہ میں ہزاروں کنال زرعی زمین پر مختلف اقسام کے باغات ہے۔ جس ضلع کی آمدانی کا اہم ذریعہ ہے۔ تاہم پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔