ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: چک گنستان کی خستہ حال سڑکیں برفباری کے بعد مزید خستہ - مرور و عبور دشوار

شمالی کشمیر میں ضلع بانڈی پورہ کے چک، گنستان علاقے میں سڑکوں کی ابتر حالت راہگیروں اور دکانداروں کے لئے مشکلات پیدا کررہی ہیں۔

بانڈی پورہ: چک گنستان کی خستہ حال سڑکیں برفباری کے بعد مزید خستہ

author img

By

Published : Jan 14, 2021, 8:49 PM IST

ضلع بانڈی پورہ کے چک گنستان علاقے کی سڑکیں زیر آب ہیں اور جب سے برفباری ہوئی ہے تب سے پانی کی نکاسی کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں جس کی وجہ سے سڑکوں کی حالت بہت ہی خراب ہوگئی ہے۔

خستہ حال سڑک پر جگہ جگہ بڑے اور گہرے گھڑے ہو گئے ہیں جن میں پانی جمع ہوگیا ہے نتیجتاً یہاں سے گاڑی ہو یا پیدل دونوں صورتوں میں مرور و عبور دشوار بن گیا ہے۔

بانڈی پورہ: چک گنستان کی خستہ حال سڑکیں برفباری کے بعد مزید خستہ

مذکورہ علاقے میں سڑکوں کی حالت پہلے سے ہی ابتر تھی تاہم پچھلی دفعہ ہوئی برفباری اور بارشوں کی وجہ سے وہ مزید خراب ہوگئی ہیں گھڑوں میں جمع گندا پانی نہ صرف راہگیروں بلکہ مقامی آبادی کے لیے بھی باعث عذاب بن چکا ہے۔

مقامی آبادی نے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں سڑکوں کی تعمیر کے لئے جلد سے جلد کام شروع کیا جانا چاہئے تاکہ انہیں ان مشکلات سے نجات مل سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.