ETV Bharat / state

AYUSH Medical Camp: آیوش نے کیا پلوامہ میں طبی کیمپ کا انعقاد

آیوش محکمہ کی جانب سے ضلع پلوامہ میں منعقدہ طبی کیمپ کے دوران مریضوں کو مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔

آیوش نے کیا پلوامہ میں طبی کیمپ کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 4, 2023, 6:23 PM IST

پلوامہ (جموں کشمیر) : وادی کشمیر میں محکمہ آیوش کئی دہائیوں سے کام کر رہا ہے، جہاں محکمہ کی جانب سے عوام کو مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں وہی محکمہ دور دراز علاقوں میں عوام تک پہنچنے کے لیے طبی کیمپس کا بھی اہتمام کرتی ہے تاکہ عوام کو بہتر طبی نگہداشت فراہم کی جا سکے۔ اس سلسلے میں آج محکمہ کی جانب سے ضلع پلوامہ کے آیوش یونٹ نے عوام کے لئے مفت طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جس میں لوگوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔

طبی کیمپ میں آئے مریضوں کا علاج و معالجہ کیا گیا وہیں ان میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں، جبکہ کیمپ میں مریضوں کو مفید مشوروں سے نوازا گیا جبکہ بعض مریضوں کے ٹیسٹ بھی کیے گئے۔ اس موقع پر محکمہ سے وابستہ ایک معالج، ڈاکٹر الطاف شاہ نے کہا کہ ’’آج ہم نے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا جس میں مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں کا علاج و معالجہ کیا گیا، ساتھ ہی ان مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئی جس کا مقصد ہے کہ عوام کو بہتر سے بہتر طبی نگہداشت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف عارضوں میں مبتلا مریضوں کی کاؤنسلنگ بھی کی جائے۔

مزید پڑھیں: AYUSH Medical Camp in Baramulla: بارہمولہ میں آیوش کی جانب سے طبی کیمپ منعقد

انہوں نے دعویٰ کیا کہ دیگر اضلاع کے مقابلے میں پلوامہ ضلع کے سینکڑوں باشندے جدید میڈیسن کے برعکس آیوروید کو ترجیح دیتے ہیں تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ جموں و کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح پلوامہ ضلع میں بھی لوگوں کی پہلی ترجیح جدید میڈیسن اور طرز علاج ہی ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.