ETV Bharat / state

Awareness Programme on Solar Energy: شمسی توانائی کے حوالہ سے پلوامہ میں بیداری پروگرام

ضلع پلوامہ میں کسانوں، گھریلو صارفین کے لیے PM KUSUM اور روف ٹاپ سولر اسکیموں کے حوالہ سے بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ Solar Energy Awareness Programme

Awareness Programme on Solar Energy: شمسی توانائی کے حوالہ سے پلوامہ میں بیداری پروگرام
Awareness Programme on Solar Energy: شمسی توانائی کے حوالہ سے پلوامہ میں بیداری پروگرام
author img

By

Published : Dec 20, 2022, 6:27 PM IST

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں جموں و کشمیر اینرجی ڈیولپمنٹ (JKED)، محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے شمسی توانائی کے استعمال سے واٹر پمپ کے ذریعے کھیتوں کو سیراب کرنے کے حوالہ سے کسانوں کو آگاہی فراہم کی۔ آگاہی پروگرام کی صدارت کمشنر سیکریٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی -سوربھ بھگت - نے کی۔ بیداری پروگرام میں ڈپٹی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری، ایڈیشنل ڈائریکٹر جے اینڈ کے سائنس ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن کونسل، ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر، جاکیڈا، ایگزیکٹیو آفیسرز، جاکیڈا کے علاوہ باغبانی اور زراعت کے محکموں کے افسران، ضلع انتظامیہ پلوامہ اور جے کے ای ڈی کے افسران بھی حاضر رہے۔ Awareness Programme on Solar Energy in South kashmir's Pulwama District

شمسی توانائی کے حوالہ سے پلوامہ میں بیداری پروگرام

پروگرام کے دوران سوربھ بھگت نے مختلف محکمہ جات سے تعلق رکھنے والے افسران، کسانوں کو نئی اور قابل تجدید توانائی کی مرکزی وزارت کی جانب سے پی ایم کُسم (PM KUSUM) اسکیم کے تحت مختلف فوائد اور ترغیبات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے وضع کرنے کا مقصد بنیادی طور پر کسانوں کی ترقی کو یقینی بنانا ہے۔

کمشنر سیکریٹری نے کہا کہ ’’یہ اسکیم کسانوں کو شمسی توانائی پر چلنے والے 10 H.P صلاحیت تک کے واٹر پمپس پر 60فیصد سبسڈی فراہم کرتی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم میں آبپاشی کے مقاصد کے لیے AC/DC سرفیس اور سبمرسیبل پمپس دونوں کے لئے سبسڈی فراہم کی جاتی ہے۔ کمشنر سیکریٹری نے گرڈ کنیکٹڈ روف ٹاپ سولر اسکیم کے بارے میں بھی بتایا جس کے تحت DISCOMs کے گھریلو صارفین کو روف ٹاپ سولر پلانٹس کی تنصیب کے لیے 65% کی سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

گرڈ کنیکٹڈ روف ٹاپ سولر اسکیم کے بارے میں کمشنر سیکریٹری نے کہا کہ ’’اس طرح کی اسکیمیں UT بھر میں بجلی کی دستیابی پر موجودہ دباؤ کا واحد اور قابل عمل حل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اس طرح کی اسکیمیں ڈی سی آفس کمپلیکس پلوامہ اور تمام سرکاری دفاتر میں مستقبل قریب میں نافذ کی جائیں گیں تاکہ بجلی پر انحصار ختم کیا جا سکے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ یہ حکومت ہند کی انتہائی سبسڈی والی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے عام لوگوں کے لیے ایک مثال قائم کرے گا۔

آگاہی پروگرام کے دوران خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ’’آبپاشی کے لیے شمسی توانائی پر چلنے والے ایسے پمپ لگانے سے کسان برادری کو بجلی کے چارجز کے بوجھ سے نجات ملے گی اور وہ معاشی طور پر مضبوط ہوں گے۔ اس سے کسانوں کی خالص آمدنی میں اضافہ ہوگا۔‘‘

بعد ازاں، PM-KUSUM اسکیم اور روف ٹاپ سولر اسکیم کے تحت سولر پمپس کے بارے میں تمام متعلقہ معلومات پر مشتمل پمفلٹ، قیمتیں، سبسڈی کی رقم، فائدہ اٹھانے والے کا حصہ اور ضلعی نوڈل افراد کے رابطہ نمبر کسانوں اور افسران میں تقسیم کیے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.