ترال: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں واقع العیان ٹیور اینڈ ٹراولزکی جانب سے عمرہ پر جانے والے زائرین کے لئے خصوصی تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقعے پر وادی کے نامور عالم دین مفتی نسار، احمد قاسمی نے عمرہ زائرین کی تربیت کی اور تفصیل کے ساتھ عمرہ کے شرائط اور آداب کے بارے میں انھیں جانکاری فراہم کی۔ انھوں نے عمرہ زایرین کو سمجھایا کہ وہاں جانے کے بعد اپنے اوقات کو عبادات میں صرف کریں۔ اس مقدس سرزمین پر اللہ تعالیٰ جب ہم کو پہنچا رہا ہے تو ہمیں زیادہ سے زیادہ عبادت میں اپنے آپ کو تھکا دینا چاہیے۔
مولانا موصوف نے زیارت مدینہ کی بھی تفصیلات بیان کی اور کہا کہ اس مقدس سرزمین پر کوئی گناہ نہ ہونے پائے۔مولانا نے مزید کہا کہ سفر سے واپسی کے بعد اپنے زندگیوں میں تبدیلی لائیں اور اللہ کے احکامات پر مکمل طور پر کاربند ہوجائیں تاکہ دنیا و آخرت کی فلاح کو ہم پہنچیں۔
اس موقعے پر ڈاکٹر نسار احمد ترالی کے علاوہ دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں ۔
یہ بھی پڑھیں: رامبن میں کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ، ایچ آئی سی ٹی ہارث کا افتتاح
میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے العیان ٹروالز کے ایک عہدیدار گلزار احمد نے بتایا کہ انکی کوشش رہے گی کہ ان کی کمپنی سے جانے والے عازمین کو اس مبارک سفر. کے دوران بہتر سے بہتر سہولیات فراہم ہوں انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ عمرہ ایک عظیم عبادت ہے اور اس عبادت کو سنت کے مطابق ادا کرنے کی کوشش کریں۔