پامپور: ورلڈ بریسٹ فیڈنگ ویک کے سلسلے میں ضلع پلوامہ کے ایس ڈی ایچ پامپور میں بی ایم او عاصمہ نذیر کی صدارت میں ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیکل افسر ایس ڈی ایچ پامپور ڈاکٹر محمد اشرف، چائلڈ اسپیشلسٹ ایس ڈی ایچ پامپور ڈاکٹر ریحانہ وانی، آشا ورکرز اور دیگر طبی عملہ کے اہلکار بھی موجود تھے۔ پروگرام کے دوران تمام ہیلتھ ورکرز بشمول آشا ورکرز کی طرف سے بریسٹ فیڈنگ ویک کے حوالے سے حلف اُٹھایا گیا کہ وہ بریسٹ فیڈنگ کو ہی ترجیح دیں گے۔Awareness Program on Breastfeeding
چائلڈ اسپیشلسٹ ایس ڈی ایچ پامپور ڈاکٹر ریحانہ وانی نے ایک تفصیلی لیکچر دیا، جس میں انہوں نے بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی، خاص طور پر زچگی کے پہلے گھنٹے کے دوران اور 06 ماہ کی عمر تک بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کی اہمیت پر انہوں نے زور دیا۔ بی ایم او پامپور عاصمہ نذیر نے کہا کہ بریسٹ فیڈنگ سے متعلق مختلف سرگرمیاں جیسے عملے کی حساسیت، ایم اے اے میٹنگز، ایچ بی این سی اور ایچ بی وائی سی کا انعقاد، حفاظتی ٹیکوں کے دوران حساسیت، وی ایچ این ڈی وغیرہ اس ہفتے کے دوران انجام دی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ماں کا دودھ دو برس تک بچوں کے لیے ضروری: ڈاکٹر فہمیدہ زینت