تربیتی اور جانکاری پروگرام میں تحصیلدار اونتی پورہ محمد مقبول آہنگر بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے۔
پروگرام میں ہینڈی کرافٹس محکمے کی طرف سے دی جانے والی مختلف اسکیموں کے بارے میں حاضرین کو مفصل جانکاری فراہم کی گئی، جبکہ
ماہرین نے اس موقع پر ہینڈی کرافٹس محکمے کے ساتھ جڑی لڑکیوں کو مرکزی معاونت والی مختلف اسکیموں کے بارے میں آگاہی دی گئی اور انہیں خود روزگار کمانے کی ترغیب دی گئی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس پلوامہ عبدل قدیر چاڈک نے میڈیا کو بتایا کہ ہینڈی کرافٹس اور ہینڈلوم محکمہ دستکاریوں کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے اور سماج میں بچیوں کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کے لیے انکا محکمہ کام کررہا ہے جبکہ ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر اس بارے میں انتہائی سنجیدہ ہے۔