ETV Bharat / state

ترال: ’منشیات کا تدارک‘ موضوع پر سیمنار کا انعقاد - منشیات کی وبا

ماہرین نے منشیات کے مضر اثرات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے منشیات کا قلع قمع کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ترال: منشیات کے تدارک پر سیمنار کا انعقاد

author img

By

Published : Nov 3, 2021, 2:06 PM IST

منشیات کی بڑھتی وبا کے مضر اثرات سے بچنے اور عوام الناس تک صحیح جانکاری فراہم کرنے کی غرض سے ضلع پلوامہ کے ڈگری کالج ترال میں ایک سیمنار کا اہتمام کیا گیا۔

ترال: ’منشیات کا تدارک‘ موضوع پر سیمنار کا انعقاد

سیمنار میں ڈگری کالج ترال کے طلباء سمیت سٹاف ممبران اور وادی کے دیگر اضلاع سے مدعو کیے گئے ماہرین نے شرکت کی۔

اس موقع پر وادی کشمیر کے مختلف اداروں سے وابستہ ماہرین نے منشیات کے مضر اثرات پر تفصیلی روشنی ڈالی، اور منشیات کو ختم کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: اونتی پورہ۔اسلامک یونیورسٹی میں ویجلینس ہفتے کی مناسبت سے پروگرام

کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد فاروق میر نے کہا ہے کہ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنا ہے، کیونکہ ’’نئی نسل ہی ہمارا مستقبل ہے اور ہمیں اس نسل کی فکر ضرور کرنی چاہئے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے سے منشیات کی وبا کے خاتمے اور عوامی میں آگہی کے لیے کالج میں مستقبل میں بھی ایسے آگاہی پروگرام منعقد ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.