ETV Bharat / state

اونتی پورہ: ریڈ زون علاقے میں لوگ پریشان

سرینگر جموں قومی شاہراہ پر واقع جوبیارہ اونتی پورہ میں دو مثبت کیس سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے علاقے کو ریڈ زون تو قرار دیا ہے اور پرانی قومی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک کی نقل و حمل بند کی ہے۔

ریڈ زون علاقے میں لوگ پریشان
ریڈ زون علاقے میں لوگ پریشان
author img

By

Published : Jun 5, 2020, 7:41 PM IST

مقامی لوگوں نے اگرچہ بندشوں کو جائز قرار دیا ہے تاہم انہوں نے الزام لگایا کہ انتظامیہ نے پورے گاؤں کی سلامتی کو داو پر لگایا ہے کیونکہ گاوں میں اشیائے خوردنی کی قلت اور میڈیکل ایمرجنسی کو انتظامیہ نے خاطر میں نہیں لایا ہے جسکی وجہ سے مقامی آبادی کو سخت مشکلات درپیش ہیں ایک خاتون نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انتظامیہ کے اہلکاروں نے روڈ کو مکمل بند کر کے آبادی کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑا ہے۔

ریڈ زون علاقے میں لوگ پریشان

ایک اور شہری ہلال احمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کہ چند میٹر کی دوری پر اونتی پورہ اسپتال تک پہنچنے کے لیے انکو بارسو کے راستے سے جانا پڑتا ہے جو بسا اوقات بیماروں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

ایڈشینل ڈپٹی کمشنر اونتی پورہ نے کیمرے کے پیچھے دعوٰی کیا کہ انتظامیہ نے لوگوں کی سلامتی کے لیے ہی جوبیارہ کو ریڈ زون قرار دیا ہے تاہم آبادی کو درپیش مشکلات سے انتظامیہ بے بہرہ نہیں ہےلوگ کہتے ہیں کہ اگر انتظامیہ سچ بول رہا ہے تو کیمرے کے سامنے آنے سے آفسران کیوں کترا رہے ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.