ETV Bharat / state

Drug Peddler Arrested in Awantipora: اونتی پورہ پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کیا

منشیات فروشوں کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے اونتی پورہ پولیس نے ممنوعہ مادہ سمیت ایک منشیات فروش کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Awantipora Police Arrested Drug Peddler

اونتی پورہ پولیس نے کیا منشیات فروش کو گرفتار

author img

By

Published : Mar 27, 2023, 11:55 AM IST

پلوامہ (جموں و کشمیر): اونتی پورہ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس چوکی ریشی پورہ کی پولیس پارٹی نے بیگ پورہ کراسنگ پر ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا۔ گرفتار کیے گئے ملزم کی شناخت مشتاق احمد وانی ولد محمد رجب وانی ساکن بیگ پورہ کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروش کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ بیگ پورہ کراسنگ پر مشکوک حالات میں گھوم رہا تھا۔

پولیس بیان کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 600 گرام چرس پاؤڈر برآمد کر لیا گیا۔ اس ضمن میں پولیس نے مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 42/2023 این ڈی پی ایس کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں درج کر لیا ہے۔ اس ضمن میں مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ اونتی پورہ پولیس نے عوام سے منشیات کے خلاف جنگ میں پولیس کا تعاون دینے کی اپیل کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کا پوری طرح قلع قمع کرنے میں عوامی تعاون ناگزیر ہے۔ جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے منشیات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات سمیت دیگر سماجی جرائم کا خاتمہ نہ صرف پولیس یا حکومتی محکمہ جات بلکہ ہر ایک شہری کی ذمہ داری ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے منشیات فروشی کے خلاف کارروائیں تیز کر دی گئی ہیں۔ جنوبی کشمیر سمیت وسطی اور شمالی کشمیر میں حالیہ دنوں درجنوں منشیات فروشوں کو حراست میں لیکر کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کو ضبط کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: Pulwama Anti Narcotics Rally ضلع پلوامہ میں منشیات مخالف ریلی کا اہتمام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.