ETV Bharat / state

لوگوں کی دہلیز پر سرکاری اسکمیں پہنچانا حکومت کا ہدف ہے، بھوپندر کمار - Govt Schemes

Awami Darbar Pulwama سکریٹری پبلک ورکس( آر اینڈ بی) ڈپارٹمنٹ بھوپندر کمار نے کہا کہ ان پراگراموں کا یہی مقصد ہے کہ سرکاری افسران لوگوں کے دہلیز پر پہنچ کر ان کے مطالبات سنے اور ان کا وقت پر ازالہ کریں، تاکہ عام لوگوں کو کسی طرح کے مشکلاتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

awami-darbar-headed-by-secretary-public-works-r-and-b-department-in-pulwama
Etv Bharatلوگوں کی دہلیز پر سرکاری اسکمیں پہنچانا حکومت کا ہدف ہے:بھوپندر کمار
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 18, 2024, 4:26 PM IST

لوگوں کی دہلیز پر سرکاری اسکمیں پہنچانا حکومت کا ہدف ہے:بھوپندر کمار

پلوامہ:ضلع انتظامیہ پلوامہ کی جانب سے سرکیٹ ہاؤس پلوامہ میں 11 جنوری کے روز عوامی دربار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سکریٹری پبلک ورکس (آر اینڈ بی)ڈپارٹمنٹ بھوپندر کمار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم،ڈسٹرکٹ ڈیولوپمنٹ چیئرمین عبدالباری کے علاوہ ضلع کے دیگر افسروں اور عام لوگوں کی ایک اچھی تعداد نے بھی شرکت کی۔

سکرٹری پبلک ورکس آر اینڈ بی ڈپارٹمنٹ بوپندر کمار نے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ و دیگر افسروں کے ہمراہ مختلف محکموں کی طرف سے لگائے گئے اسٹالز کا جاٸزہ لیا۔ انہوں نے اسٹالز پر موجود افسران سے مختلف سکیموں کے بارے میں تبادلہ خیال بھی کیا۔

پروگرام کے دوران ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عام لوگوں نے متعلقہ علاقوں کے مطالبات و مسائل سکریٹری موصوف کے سامنے رکھیں،جنہیں غور سے سننے کے بعد سکریٹری موصوف نے متعلقہ محکمہ کے افسروں پر زور دیا کہ وہ لوگوں کے مطالبات کا ازخود جائزہ لیں اور ان پر ضروری کارروائی عمل میں لائے۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بھوپندر کمار نے کہا کہ ایسے پراگراموں کا مقصد یہی ہے کہ سرکاری افسران لوگوں کے دہلیز پر پہنچ کر ان کے مطالبات سنے اور ان کا وقت پر ازالہ کریں، تاکہ عام لوگوں کو کسی طرح کے مشکلاتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وہیں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے اہنے خطاب میں کہا کہ ضلع پلوامہ کا ترقیاتی نظام بہتر ڈھنگ سے جا رہا ہے۔ انہوں نے سرکاری اسکیموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں بیشتر اسکیمں عام لوگوں تک پہنچ چکی ہے اور لوگوں کی ایک اچھی تعداد ان اسکیموں سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ پوری طرح سے متحرک ہے اگر کچھ گنے چنے لوگوں تک ابھی یہ اسکیمں نہیں پہنچی ہے، ان تک بھی بہت جلد یہ اسکمیں پہنچ جائے گی تاکہ ضلع کے سو فیصد لوگ ان اسکیموں سے استفادہ حاصل کر سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.