ETV Bharat / state

ATM Machine Theft in Pulwama پلوامہ میں چور رقم کے ساتھ اے ٹی ایم مشین بھی چرا کر لے گئے

author img

By

Published : Apr 8, 2023, 12:23 PM IST

ضلع پلوامہ میں گزشتہ شب چوری کے دو واقعات پیش آئے۔گورنمنٹ ڈگری کالج کے پاس نصب کردہ اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کے ساتھ چورمشین بھی اٹھاکر لے گئے۔ اس کے علاوہ چکپورہ گوڈرہ میں ایک آٹو چوری کا واقعہ بھی پیش آیا۔

رقم کے ساتھ اے ٹی ایم مشین بھی چراکر لے گئے

پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کےضلع پلوامہ میں گذشتہ شب چوری کا واقعہ پیش آیا۔ چوروں نے جموں و کشمیر بینک کے اے ٹی ایم مشین سے رقم چرانے کے علاوہ اے ٹی ایم مشین بھی اٹھا کر لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پلوامہ گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز سے متصل جموں و کشمیر بینک کی جانب سے اے ٹی ایم نصب کیا گیا تھا تاکہ کالج کے طلبا کو رقم نکالنے میں آسانی ہو۔ اے ٹی ایم مشین تک پہنچنے کے لئے دو دروازے بنائے گئے تھے۔ ان دو دروازوں میں سے ایک دروازہ کالج کے احاطہ کی جانب تھا، کالج میں تعطیل ہونے کے ساتھ ساتھ اسے بند کر دیا جاتا تھا۔ جب کہ اے ٹی ایم مشین کا دوسرا دروازہ سڑک کی جانب تھا۔

مزید پڑھیں: ATM Looted in Budgam بڈگام میں نامعلوم لٹیروں نے رقم سمیت اے ٹی ایم مشین اڑا لی
آج صبح جب اے ٹی ایم کی دیکھ ریکھ کے لئے تعینات گارڈ آئے تو انہوں نے دیکھا کے اے ٹی ایم مشین غائب ہے، جس کے بعد انہوں نے متعلقہ افسران کو اس سے آگا ہ کیا گیا، جس کے بعد جموں وکشمیر بینک کے افسران کے علاوہ پولیس بھی جائے واقعہ پر پہنچے۔ پولیس اس پورے معاملہ کی جانچ کر رہی ہے۔ مذکورہ واقعہ کے علاوہ پلوامہ کے چکپورہ گوڈرہ علاقے میں گزشتہ شب اور ایک چوری کا واقعہ پیش آیا۔ چور نے مذکورہ علاقہ سے ایک آٹو چراکر فرار ہوگئے۔ آٹو مالک کی شناخت ریاض احمد کے بطور ہوئی ہے جب کہ آٹو کا نمبر 2007 JK13 F تھا۔ آٹو مالک نے بتایا کہ وہ اپنے مکان کے باہر آٹو لگا کر گھر کے اندر چلا گیا۔ صبح جب باہر آکر دیکھا تو آٹو غائب تھا۔ اس کے بعد انہوں نے اس کی اطلاع پولیس اسٹیشن میں دی۔ پولیس معاملہ کی جانچ کر ہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.