ETV Bharat / state

ترال: آشا ورکروں نے تنخواہ کی مانگ کی - قلیل مشاہرے کے بجائے ماہانہ تنخواہ

آشا ورکرز کا کہنا ہے کہ وہ اپنے فرائض منصبی بحسن خوبی انجام دے رہی ہیں تاہم انہیں اسکے عوض قلیل مشاہرہ ادا کیا جا رہا ہے۔

ترال: آشا ورکروں نے تنخواہ کی مانگ کی
ترال: آشا ورکروں نے تنخواہ کی مانگ کی
author img

By

Published : Jun 5, 2020, 7:36 PM IST

کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے عائد لاک ڈائون کے دوران گھر گھر جاکر عوام کو حفظان صحت کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کرنے والی آشا ورکرس نے یومیہ اجرت کے بجائے ماہانہ تنخواہ کی مانگ کی ہے۔

جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ کے سب ضلع ترال میں حالیہ دنوں کورونا وائرس کے متعدد کیس سامنے آنے کے بعد کئی علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔

ترال: آشا ورکروں نے تنخواہ کی مانگ کی

لاک ڈائون کے دوران عوام خصوصاً حاملہ خواتین کو سرکاری اسکیموں سے باخبر کرنے کے علاوہ آشا ورکرز گھر گھر جاکر حاملہ خواتین کو حفظان صحت کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کرتی نظر آ رہی ہیں۔

آشا ورکروں کا کہنا ہے کہ وہ جان جوکھم میں ڈال کر کورونا وائرس کے اس مشکل دور میں فرائض منصبی انجام دے رہی ہیں تاہم اسکے عوض انہیں قلیل مشاہرہ ادا کیا جا رہا ہے۔

آشا ورکروں نے انتظامیہ سے مانگ کی کہ انہیں ’’معمولی اجرت کے بجائے ماہانہ تنخواہ دی جائے۔‘‘

انکا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں انکے لیے انتظامیہ کی جانب سے فراہم کیے جا رہے مشاہرے سے گھریلوں اخراجات کو پورا کرنا دشوار ہو رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے میں جہاں پولیس اور طبی عملہ کو ’فرنٹ لائن وارئیرس‘ کے خطابات سے نوازا جا رہا ہے وہیں اس مشکل دور میں آشا ورکرز کے کام کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.