ETV Bharat / state

پانپور: جوانوں نے غریب بچوں کے ساتھ منایا یوم جمہوریہ - مارشل آرٹ کھلاڑی رونق جان

ضلع پلوامہ کے پانپور میں واقع 50 آرآر (راشٹریہ رائفلز) کے جوانوں نے یوم جمہوریہ تقریب پرعلاقے کے غریب اور مستحق بچوں میں متعدد سامان تقسیم کیے۔ اس موقع پر فوج نے بچوں کو کھیل کی جانب راغب کرنے کی غرض سے ایک مشہور مارشل آرٹ کھلاڑی رونق جان کو بھی مدعو کیا تھا۔

Republic day celebration by army with poor childern
پانپور: جوانوں نے غریب بچوں کے ساتھ یوم جمہوریہ کا جشن منایا
author img

By

Published : Jan 26, 2021, 9:53 PM IST

جموں و کشمیر، ضلع پلوامہ کے پانپور میں واقع فوج کی 50 آرآر (راشٹریہ رائفلز) نے 72ویں یوم جمہوریہ کا جشن بوائز ہائی اسکول میں غریب اور مستحق بچوں کے ساتھ منایا۔

پانپور: جوانوں نے غریب بچوں کے ساتھ یوم جمہوریہ کا جشن منایا

تقریب میں علاقے کے بچوں کے علاوہ عام شہری اور فوج کے افسران و جوان بھی موجود تھے۔ افسران یوم جمہوریہ پر معزز شہریوں کو مبارکبادی پیش کی اور اس کی اہمیت سے بچوں کو آگاہ بھی کیا۔

فوج نے علاقے کی ایک مشہور مارشل آرٹ کھلاڑی رونق جان کو بھی تقریب میں مدعو کیا تھا، جس کو فوج کی جانب سے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ اس کھلاڑی کو تقریب میں بلانے کا مقصد بچوں کو اسپورٹس کی جانب راغب کرنا تھا۔

اس موقع پر فوج کی طرف سے تقریب میں شریک بچوں میں اسٹیشنری اور نوٹ بُک بھی تقسیم کیے گئے تاکہ غریب بچوں کو تعلیم کے حصول میں آسانی پیدا ہوسکے۔

فوج کے ایک افسر نے کہا کہ انہوں نے یوم جمہوریہ کی یہ تقریب ان غریب بچوں کے ساتھ منائی ہے جنہیں زندگٸ میں خوشیاں منانے کا بہت ہی کم موقع میسر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان بچوں کے علاوہ عام شہری بھی اس خوشی کے موقعہ پر تقریب کا حصہ بنے تھے جو کہ فوج کے لیے باعث خوشی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.