ETV Bharat / state

Protest Against Bulldozer Drive انسداد تجاوزات مہم کے خلاف اپنی پارٹی کا احتجاج

جموں وکشمیر اپنی پارٹی نے جمعے کے روز اننت ناگ سمپورہ پلوامہ اور جموں میں انسداد تجاوزات مہم کے خلاف سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے۔احتجاجیوں نے ایل جی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ بلڈزور مہم پر فوری طور پر روک لگنی چاہئے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 10, 2023, 9:12 PM IST

انسداد تجاوزات مہم کے خلاف اپنی پارٹی

پامپور: جموں وکشمیر اپنی پارٹی نے جمعے کے روز اننت ناگ، سمپورہ پلوامہ اور جموں میں انسداد تجاوزات مہم کے خلاف سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے اور الزام لگایا کہ محکمہ مال کے اہلکار غریبوں کو تنگ کررہے ہیں۔احتجاجیوں نے ایل جی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ بلڈزور مہم پر فوری طور پر روک لگنی چاہیے۔

سمپورہ پلوامہ میں ایک اپنی پارٹی کے کارکنان نے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس مطاہرے کی صدارت اپنی پارٹی جموں کشمیر کے پلوامہ کے ضلع صدر پلوامہ غلام محمد میر نے کی۔
مظاہرین نے کہ جموں کشمیر انتظامیہ سے چلائی جا رہی بلڈوزر مہم کو بند کر نے کی اپیل کی،تاکہ غریب لوگوں کو پریشانیوں سے دوچار نہ ہونا پڑے۔انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم کے تحت غریبوں سے زمین نہ چھینے۔
ضلع صدر پلوامہ غلام محمد میر نے میڑیا سے بات کرتے ہوۓ کہا کہ انہوں نے آج یہ پرامن احتجاج بلڈوزر مہم کے خلاف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ اُن اثررسوخ والوں افراد سے زمین کو وآپس لیں جنہوں نے غیرقانونی طور سیکنڑوں کنال اراضی کو ہڑپ لیا ہے۔

ادھر اننت ناگ میں بھی اپنی پارٹی کے کارکنوں نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے۔مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن پر بلڈزو رمہم روکنے کے الفاظ درج تھے۔مظاہرین نے کہا کہ سرکار نے وعدہ کیا تھا کہ غریبوں کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے گی لیکن محکمہ مال کے اہلکار ایل جی انتظامیہ کے حکم کو ماننے کے لئے تیار نہیں ۔

مزید پڑھیں: Altaf Bukhari On Anti Encroachment Drive انہدامی مہم سے غریب عوام مصیبتوں کا شکار، الطاف بخاری

دریں اثنا جموں میں بھی اپنی پارٹی کے کارکنوں نے شاہراہ پر آکر دھرنا دیا اور ایل جی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔مظاہرین نے کہاکہ ایل جی منوج سنہا نے واضح کیا تھا کہ چھوٹے دکانداروں اور غریبوں کے ساتھ نہیں چھیڑا جائے گا لیکن محکمہ مال کے اہلکار غریبوں کے ہی آشیانے منہدم کر رہی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس مہم پر فوری طورپر روک لگنی چاہئے۔بتادیں کہ جمعے کے روز بھی وادی کے شمال و جنوب میں محکمہ مال کی ٹیموں نے سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضے کو چھڑایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.