ETV Bharat / state

اپنی پارٹی جموں و کشمیر میں نئی حکومت کا حصہ بنے گی، محمد اشرف میر

Apni Party Convention in Pulwama جموں و کشمیر اپنی پارٹی صوبائی صدر محمد اشرف میر نے کہا کہ اگر ان کی پارٹی اقتدار میں آجاتی ہے تو ان کی پارٹی جموں کشمیر کے لوگوں کو مہنگائی سے نجات دلانے میں کلیدی رول ادا کرینگے۔ انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد سے جلد یہاں الیشن کروائے تاکہ لوگ اپنی پسندیدہ حکومت چُن لیں، جس سے یہاں ترقی کا نیا دور شروع ہو سکتا ہے۔

apni party will be part of the new govt in Jammu and Kashmir: Mohammad Ashraf Mir
اپنی پارٹی جموں و کشمیر میں نئی حکومت کا حصہ بنے گی:محمد اشرف میر
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 9, 2024, 6:31 PM IST

اپنی پارٹی جموں و کشمیر میں نئی حکومت کا حصہ بنے گی:محمد اشرف میر

پلوامہ:جموں کشمیر اپنی پارٹی کی جانب سے آج پلوامہ میں پارٹی کنونشن کا انعقاد کیا گیا،جس میں پارٹی کے صوبائی صدر محمد اشرف میر کے علاوہ دیگر پارٹی کارکنان اور لوگوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے صوبائی صدر محمد اشرف میر نے کہا کہ اپنی پارٹی جموں کشمیر کی ترقی کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کی ترقی کے ساتھ ساتھ یہاں کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا ان کی پارٹی کی ترجیحی بنیادوں میں شامل ہے۔

صوبائی صدر نے کہا کہ جموں کشمیر کی دوسری پارٹیوں نے ہمیشہ سے یہاں کے لوگوں سے صرف اپنا ووٹ حاصل کیا ہے اور لوگوں کے جذباتوں کی کبھی قدر نہیں کی ہے، لیکن جموں کشمیر اپنی پارٹی کا یہ منشور ہے کہ وہ یہاں کے لوگوں کو ہر سہولیات فراہم کرنے میں پیش پیش رہینگے۔

اشرف میر نے کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کی پارٹی اقتدار میں آجاتی ہے تو وہ جموں کشمیر کے لوگوں کو مہنگائی سے نجات دلانے میں کلیدی رول ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کمر توڑ مہنگائی کی وجہ سے جموں کشمیر کے لوگ پریشان ہے اور لوگوں کی کسی قسم کی راحت نہیں دی جا رہی ہے، جس سے لوگ پریشان ہو رہے ہیں۔

صوبائی صدر نے کہا کہ جمہوریت کا نام اگرچہ یہاں موجود ہے تاہم زمینی سطح پر جمہوریت کا مزاق اڑایا جا رہا ہے جس کی مثال یہاں الیکشن نہ کرانا ہے۔ انہوں نے کہا لوگ اپنی حکومت چاہتے ہیں لیکن انہیں اپنے نمائندے چُننے کا حق نہیں دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد سے جلد یہاں الیشن کروائے تاکہ لوگ اپنی پسندیدہ حکومت چُن لیں، جس سے یہاں ترقی کا نیا دور شروع ہو سکتا ہے۔صوبائی صدر نے ورکروں پر زور دیا ہے کہ وہ پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کریں تاکہ جموں کشمیر اپنی پارٹی ایک بہترین پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آ جائے۔وہیں کنونشن کے دوران کئی نوجوانوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے جن کا پارٹی لیڈران نے والہانہ استقبال کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.