ETV Bharat / state

Cloudburst Aftermath سیلاب متاثرین میں جلد معاوضہ دیا جائے، اپنی پارٹی - ڈی ڈی سی ممبر منظور گنائی

اپنی پارٹی کے ضلع صدر پلوامہ غلام محمد میر نے بتایا کہ ایل جی انتطامیہ کو جلد از جلد متاثرین کی بازآبادکاری کے لیے اقدامات کرنے چاہیں، کیونکہ ترال کے بالائی دیہات میں بادل پھٹنے کے بعد بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

apni-party-demands-compensation-for-flash-flood-victims-of-tral
سیلاب متاثرین میں جلد معاوضہ دیا جائے، اپنی پارٹی
author img

By

Published : Aug 7, 2023, 6:26 PM IST

سیلاب متاثرین میں جلد معاوضہ دیا جائے، اپنی پارٹی

ترال(پلوامہ): براری آنگن اور سرائے بند نالوں میں گزشہ روز بادل پھٹنے کے بعد سیلاب سے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے اپنی پارٹی کے لیڈران غلام محمد میر اور ڈی ڈی سی ممبر منظور گنائی نے اتوار کے روز ترال کے بنگہ ڈار، گترو، درگڈ ،وانٹی ناڈ اور ززبل علاقوں کا دورہ کر کے صورت حال کا جائزه لیا۔ اس دوران لیڈران نے سیلاب سے پیدا ہوئی تباہ کاری پر سخت رنج وغم کا اظہار کیا اور کہا کہ بڑے پیمانے پر علاقے میں تباہی ہوئی ہے جس دوران رابطہ سڑکوں، پلوں اور حفاظتی باندھوں کے علاوہ کھڑی فصلوں کو زبردست نقصان ہوا ہے۔

اس موقع پر مقامی لوگوں نے لیڈران کو بتایا کہ بادل پھٹنے کے بعد آئی طغیانی نے علاقے میں قیامت برپا کی، جس دوران پانی گھروں کے اندر داخل ہوا جسے لوگ محصور ہو کر رہ گئے۔ میڈیا سے باتر کرتے ہوئے غلام محمد میر نے بتایا کہ ایل جی انتطامیہ کو جلد از جلد متاثرین کی بازآبادکاری کے لیے اقدامات کرنے چاہیں، کیونکہ بالائی دہیات میں بادل پھٹنے کے بعد بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: Cloudburst In Tral بادل پٹھنے سے تباہی، انتظامیہ خاموش کیوں؟ غلام نبی بٹ

ڈی ڈی سی ممبر منظور گنائی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ علاقہ چونکہ پہلے ہی پسماندہ ہے اور اب قدرتی آفت نے لوگوں کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو چاہیے کو نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے ٹیم بھیج دے تاکہ فوری طور پر متاثرین کو امداد فراہم کی جائے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بنگہ ڈار اور لام میں رابطہ پلوں کی عدم دستیابی سے لوگوں کو مشکلات درپیش ہیں اور مانگ کی کہ ان پلوں پر جلد کام شروع کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.