ETV Bharat / state

Apni party Foundation day اپنی پارٹی نے آج تیسرا یوم تاسیس منایا - اپنی پارٹی یوم تاسیس

سنہ 2020 کے مارچ میں سید محمد الطاف بخاری نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر جموں وکشمیر اپنی پارٹی کی بنیاد رکھی تھی۔ اُس وقت دیگر سیاسی جماعتوں بالخصوص نیشنل کانفرنس کے لیڈران بشمول فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نظر بند تھے۔الطاف بخاری کی جماعت میں بیشتر لیڈران وہی تھے جو پی ڈی پی کو الوداع کہہ کر اس پارٹی کا حصہ بنے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 8, 2023, 10:33 PM IST

اپنی پارٹی نے آج تیسرا یوم تاسیس منایا

اننت ناگ: جموں و کشمیر اپنی پارٹی (جے کے اے پی) نے اننت ناگ کے کھنہ بل ہاؤسنگ کالونی میں یوم تاسیس منایا۔ اس دوران پارٹی کے سینیئر لیڈر ہلال احمد شاہ نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اپنی پارٹی کے قیام کی وجہ بننے والے حالات پر تفصیلی غور کیا۔انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ ان سیاسی چالبازیوں کا شکار نہ ہوں جو ایسے کھوکھلے نعروں سے لوگوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی جھوٹ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگوں کی ایک کثیر تعداد آج اس پارٹی کو اپنا اعتماد دے۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر اپنی پارٹی عوام کی خیر خواہ ہیں اور عوامی مفاد کے لئے میدان میں گامزن ہے ۔انہوں نے کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کا منشور کو گھر گھر پہنچانے اور پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط بنانے کے لئے اپنا قلیدی رول ادا کریں تاکہ آنے والے انتخابات میں پارٹی کی بھاری اکثریت سے جیت جائے۔

اپنی پارٹی نے آج تیسرا یوم تاسیس منایا

پلوامہ:

ضلع پلوامہ میں اپنی پارٹی نے یوم تاسیس منایا اس موقع پر پارٹی کی جانب سے ایک کنونشن منعقد کیا گیا تھا جس میں پارٹی کے سینیئر لیڈر اور پلوامہ کانسچونسی کے انچارج ڈاکٹر میر سمیع اللہ کے علاوہ اپنی پارٹی سے وابستہ کارکنان کی اچھی تعداد نے شرکت کی۔ اس کنونشن کے دوران پارٹی کارکنان نے اپنے درپیش مسائل لیڈر کے سامنے اجاگر کیے اور انہیں حل کرنے کا اپیل کی۔
پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر میر سمیع اللہ نے کارکنان نے زور دیا کہ وہ پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے کام کرے اور آنے والے اسمبلی انتخابات میں اپنی پارٹی کے منتخب نمائندوں کو کامیاب کروائی،تاکہ ضلع پلوامہ کی صحیح نمائندگی ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ آج تک جتنی بھی سیاسی جماعتوں نے ضلع پلوامہ سے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تاہم پھر بھی ضلع پلوامہ تعمیر و ترقی کے لحاظ باقی اضلاع کے مقابلے کافی پیچھے رہا جس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کے لوگوں نے صحیح نمائندے کو نہیں چنا تھا۔

اپنی پارٹی نے آج تیسرا یوم تاسیس منایا

ترال:

جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر پلوامہ یونٹ کی جانب سے آری پل ترال میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت اپنی پارٹی کے ضلع صدر پلوامہ جی ایم میر نے کی جبکہ اس موقع پر پارٹی سے وابستہ سینکڑوں ورکرس نے شمولیت کی۔اپنی تقریر میں جی ایم میر نے بتایا کہ اپنی پارٹی نے تین سال کے مختصر وقت میں جموں وکشمیر کی سیاست میں ایک روشن ستارے کی مثال پیش کی ہے اور قلیل وقت میں اس پارٹی نے یہاں کی مقامی سیاست پر گہرا اثر پڑا ہے ۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جی ایم میر نے بتایا کہ پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر یہ دن منانے کا مقصد صرف اور صرف یہ ہے کہ اس قلیل وقت کے دوران اپنی پارٹی نے پوری یوٹی میں عوامی خواہشات کو جس طرح ابھارا ہے وہ اس بات کا غماز ہے کہ آنے والا کل اسی پارٹی کا ہے اور یہ پارٹی یہاں پھیلی بے روزگاری اور غیر یقینی صورتحال کو دور کرنے کے لیے ایک واضح روڈ میپ عوام کے سامنے لائے گی۔

اپنی پارٹی نے آج تیسرا یوم تاسیس منایا

پامپور :

ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور کے ٹاؤن ہال میں بھی آج اپنی پارٹی نے یوم تاسیس کے موقعے پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ تقریب میں حلقہ انچارج پانپور و بی ڈی چیئرمین پانپور محمد الطاف میر کے علاوہ پارٹی کے دیگر لیڈران و کارکنان بھی موجود رہے۔کانسچونسی انچارج محمد الطاف میر نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اپنی پارٹی جموں کشمیر کے وجود میں لانے کی ضرورت کے حوالے سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے وجود میں لانے کا مقصد جموں کشمیر کے لوگوں کے مشکلات کا ازالہ کرنا ہے تاکہ یہاں کے لوگ ایک خوشحال زندگی بسر کر سکیں۔انہوں نے کہا اپنی پارٹی جموں کشمیر کو سٹیٹ ہوڈ کے علاوہ یہاں کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے بے حد کوشش کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Apni Party Foundation Day: اپنی پارٹی اسمبلی الیکشن کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہے، سید الطاف بخاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.