ETV Bharat / state

anti drug rally tral: ترال میں منشیات مخالف ریلی

author img

By

Published : Jul 28, 2023, 3:40 PM IST

وادی کشمیر میں منشیات کے بڑھتے رجحان کو کم کرنے کے لیے حکومتی سطح کے ساتھ ساتھ مختلف این جی اوز اور اداروں کی جانب سے سیمنارز، ریلیز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

1
1
ترال میں منشیات مخالف ریلی

پلوامہ (جموں و کشمیر) : ہندوستان سکاؤٹس اینڈ گائیڈس جموں وکشمیر کی جانب سے ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں انسداد منشیات ریلی کا اہتمام کیا گیا، ریلی کو اے ڈی سی ترال ساجد یحییٰ نقاش نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ ریلی بس اسٹینڈ ترال میں اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر ریلی میں شامل طلبہ منشیات کے مضر اثرات سے متعلق نعرے بلند کر رہے تھے اور انسداد منشیات کے حوالے سے عوام کو آگاہی فراہم کر رہے تھے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ’’منشیات کی وبا نے وادی کشمیر میں اپنے پنجے گاڑے ہیں اور اس بدعت کا قلع قمع کرنے کے لیے سرکاری سطح کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر بھی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔‘‘

اے ڈی سی ترال، ساجد یحییٰ نقاش، نے میڈیا کو بتایا کہ منشیات کی بدعت کو قابو کرنے کے لیے سرکاری سطح پر اس وقت اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے جہاں منشیات کی بدعت کو پنپنے نہیں دیا جا رہا ہے، وہیں انتظامیہ اس ضمن میں ایسی ریلیز کا انعقاد اس بارے میں ایک مثبت پہل ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ’’منشیات مخالف مہم میں انتظامیہ کا تعاون کریں کیونکہ منشیات ایک ایسی وبا ہے جو ہمارے سماج کو اندر سے ہی کھوکھلا کر رہی ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Anti Drug Rally سوپور میں منشیات مخالف ریلی کا اہتمام

انہوں نے مزید کہا کہ ’’عوام کے تعاون کے بغیر منشیات کی بدعت کو جڑ سے اکھاڑنا نا ممکن ہے عوامی مدد سے ہی سماج کو منشیات سے پاک بنانے میں کامیابی مل سکتی ہے۔‘‘ اس موقع پر نوجوانوں کو منشیات سے دور رہنے کی تلقین کی گئی اور سماج کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے حلف لیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے منشیات کے چلن پر قابو پانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ وہیں پولیس انتظامیہ منشیات کی اسمگلنگ کو قابو کرنے میں سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔ منشیات کے عادی افراد کو ڈرگ ڈی ایڈکشن سینٹرز کے ذریعے نشہ سے چھٹکارا دلایا جا رہا ہے، تاہم اس کا کاروبار اور سپلائی کرنے والا سب سے بڑے مجرم ہیں جنہیں بخشا نہیں جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.