ETV Bharat / state

Drug Awareness Aripal Tral:ـ آری پل، ترال میں منشیات کے مضر اثرات پر پروگرام منعقد - لرگام نے منشیات کے مضر اثرات

معاشرے میں بڑھتے منشیات کے رجحان پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے علاوہ آری پل، ترال کے طلبہ نے منشیات کے مضر اثرات سے متعلق ڈرامے بھی پیش کئے۔ Anti drug programme held at Aripal High school

آری پل، ترال میں منشیات کے مضر اثرات پر پروگرام منعقد

author img

By

Published : May 31, 2023, 8:55 PM IST

آری پل، ترال میں منشیات کے مضر اثرات پر پروگرام منعقد

پلوامہ (جموں و کشمیر) : جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں ایجوکیشن زون، لرگام نے منشیات کے مضر اثرات پر گورنمنٹ ہائی اسکول آری پل میں ایک پروگرام منعقد کیا جس میں چیف ایجوکیشن آفیسر پلوامہ عبد القیوم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ پروگرام میں مختلف اسکولوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے منشیات کی بدعت، اس سے ہونے والے انفرادی و اجتماعی اثرات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ’’ہمارا معاشرہ منشیات کے استعمال سے دور رہ کر ہی ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔‘‘

پروگرام کے دوران طلباء کی جانب سے کچھ ڈرامے بھی پیش کئے گئے، جن کے ذریعے شرکاء کو منشیات کے بُرے اثرات کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی اور اس بات کا عہد کیا گیا کہ ’’منشیات کے خاتمے کے لیے ہم سب اپنا اپنا رول ادا کریں، تاکہ ایک صحت مند معاشرہ تعمیر کیا جا سکے،‘‘ پروگرام کے دوران مدعو کیے گئے مقررین نے بتایا کہ ’’موزوں وقت ہے کہ سول سوسائٹی، والدین، مدارس، ذمہ دار شہری اور علماء و ائمہ مساجد منشیات کو سماج سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے اجتماعی طور پرکوششیں کریں۔‘‘

مقررین نے زور دیتے ہوئے کہا: ’’ہمیں سنجیدہ مسائل پر بات کرنی چاہئے جو آنے والی نسلوں پر سنگین نتائج مرتب کریں گے۔ منشیات کسی بھی کنبہ کو متاثر کر سکتا ہے لیکن اپنے بچوں سے منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں آگاہ کرنے اور ان پر نظرگزر رکھنے سے انہیں اس وبا سے محفوظ رکھا جا سکتاہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’بچوں کو منشیات فراہم کرنے کی پیشکش کی جاتی ہے تو اسے ٹھکرانے کی جانکاری دی جائے اور نوجوانوں خاص کر طلبہ کو اس حوالہ سے آگاہ کیا جائے۔‘‘

اس موقع پر چیف ایجوکیشن آفیسر، پلوامہ، عبد القیوم میر نے میڈیا کو بتایا کہ منشیات اس وقت معاشرے میں سرایت کر چکا ہے اور اس بدعت کی تباہ کاریوں کے متعلق سماج میں آگاہی پھیلانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس لیے اس طرح کے پروگرامز ضلع کے دیگر مقامات پر بھی منعقد کیے جانے کی ضرورت ہے اور مستقبل میں اس طرح کے مزید پروگرامز منعقد کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: Pulwama Anti Narcotics Rally ضلع پلوامہ میں منشیات مخالف ریلی کا اہتمام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.