ETV Bharat / state

Tral ADC Office Anti Corruption Awareness: ترال میں اینٹی کرپشن ڈے کی نسبت سے پروگرام منعقد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 4, 2023, 8:06 PM IST

اے ڈی سی آفس، ترال، میں اینٹی کرپشن ڈے کی نسبت سے منعقدہ پروگرام میں مقررین نے شرکاء سے معاشرے کو بدعنوانی سے پاک بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کرپشن کے خاتمے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔

ترال میں اینٹی کرپشن ڈے کی نسبت سے پروگرام منعقد

پلوامہ (جموں کشمیر) : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) ترال کے دفتر میں انسداد بدعنوانی ہفتہ کی شروعات دفتر کے احاطے میں ایک پروگرام سے شروع کی گئی۔ اینٹی کرپشن کی نسبت سے منعقدہ تقریب میں اے ڈی آفس عملہ کے علاوہ عام شہریوں اور مختلف اسکولوں، کالجز سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

منعقدہ تقریب کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ترال، ایس وائی نقاش نے اپنے خطاب میں بدعنوانی سے پاک معاشرے کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا: ’’ایسی تقاریب ہمیں بدعنوانی کی روک تھام اور اس سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کارروائی کا از سر نو عہد کرنے کا موقع بھی فراہم کرتی ہیں۔‘‘ تقریب کے دوران مقررین نے کہا ’’موجودہ دور میں بد عنوانی کو حق تصور کیا جاتا ہے، اسے بُرائی اور جُرم ہی سمجھا ہی نہیں جاتا۔ کرپشن پر گرفتار ہر شخص وِکٹری کا نشان بنا کر قانون کا مذاق اُڑاتا نظر آتا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Vigilance Awareness Programme ویجیلنس بیداری ہفتہ کی نسبت سے پلوامہ میں تقریب منعقد

مقررین نے شرکاء کو نہ صرف بدعنوانی سے خود دور رہنے بلکہ معاشرے کو اس برائی سے پاک کرنے کے حوالہ سے اپنی توانائی اور صلاحیت صرف کرنے اور عوام کو بدعنوانی کے مضر اثرات سے آگاہ کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی بدعنوانی کے خلاف سنگین اقدامات اٹھائے جانے کی اپیل کی تاکہ معاشرہ اس قسم کی برائیوں سے پاک و صاف ہو سکے۔ جبکہ شرکاء کو بھی معاشرے کو اس طرح کی برائیوں سے پاک بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے پر زور دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.