ETV Bharat / state

آزاد کے خلاف بغاوت، کانگریس کا اندرونی معاملہ: پی ڈی پی

پی ڈی پی کے ترجمان ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے بتایا کہ غلام نبی آزاد کے معاملے پر جو سیاسی بساط اس وقت بچھائی جا رہی ہے وہ کانگریس کا اندرونی معاملہ ہے۔

ڈاکٹر ہربخش سنگھ
Harbakhsh Singh
author img

By

Published : Mar 3, 2021, 10:04 PM IST

Updated : Mar 4, 2021, 9:21 AM IST

سینیئر کانگریس لیڈر اور حال ہی میں پارلیمنٹ سے سبکدوش ہونے والے حزب اختلاف کے لیڈر غلام نبی آزاد کے خلاف بغاوت کو کانگریس کا اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے پی ڈی پی نے واضح کیا کہ جمہوریت میں ہر کسی کو اپنی بات کہنے کی آزادی ہے۔

ویڈیو

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے کا ایک روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد پی ڈی پی کے ترجمان ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے آج ترال میں ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں بتایا کہ غلام نبی آزاد کے معاملے پر جو سیاسی بساط اس وقت بچھائی جا رہی ہے وہ کانگریس کا اندرونی معاملہ ہے اور پی ڈی پی کو اس کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کا موقف روز اول سے ہی رہا ہے کہ جمہوریت کی بحالی اور جمہوری قدروں کا احترام لازمی ہے اور جموں وکشمیر میں جمہوریت کو موقع فراہم کرانے کے لئے اقدامات وقت کی ضرورت ہے کیونکہ جمہوری نظام میں لوگوں کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جاتا ہے جبکہ گورنر رول میں عوام کو حکام تک رسائی نہیں ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ: ’ہاتھوں کا ہنر‘ عنوان سے میلہ منعقد

ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے بتایا کہ پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے پلوامہ اور اننت ناگ کا دورہ کیا جس دوران عوام نے ان کا والہانہ استقبال کیا کیونکہ لوگ چاہتے ہیں کہ ان کے مسائل کا ازالہ ہو اور یہ سب کچھ عوامی حکومت میں ہی ممکن ہے۔

یہ پوچھے جانے پر کہ اگر اسمبلی انتخابات کا اعلان ہوتا ہے تو کیا پی ڈی پی انتخابات میں حصہ لے گی ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے بتایا کہ یہ ایک بڑا فیصلہ ہے جس کے لیے گپکار الائنس بنایا گیا ہے، تاہم پی ڈی پی کا موقف یہی ہے کہ پانچ اگست سے قبل والی پوزیشن بحال ہو۔ اس کے لیے پی ڈی پی کام کرتی رہے گی۔

Last Updated : Mar 4, 2021, 9:21 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.