سال 2017-2018 میں حکومت کی جانب سے ایک اسکیم متعارف کی گئی، جس کے تحت بالائی علاقوں سے تعلق رکھنے والے پسماندہ افراد کو اس اسکیم کے تحت مفت میں گائے دی جاتی ہیں۔ Animal Husbandry Department Distributed Cows in Pulwama
تاہم سال 2020-2021 میں اس اسکیم کو عملی جامہ پہنایا گیا اور اس اسکیم کے تحت مستحق افراد کے درمیان تقسیم کرنے کا عمل شروع کیا گیا۔ سال 2020-2021 میں تقریبا 150 افراد کو اس اسکیم کے تحت گائے تقسیم کی گئی اور رواں سال مزید 210 افراد کو اس اسیکم کے تحت گائے دی جانی ہیں۔ Cows Distribution Scheme in Pulwama
اس سلسلے میں آج ضلع پلوامہ کے راجپورہ علاقے میں محکمہ اینیمل ہسبنڈری نے ضلع پلوامہ کے سنگرونی علاقے سے تعلق رکھنے والے افراد میں 17 گائے تقسیم کی۔ یہ بات قابل زکر ہے کہ سنگروانی علاقے سے تعلق رکھنے والے افراد مال، مویشیوں سے زیادہ وابستہ ہیں، جس کے تحت سنگروانی کو دوھ ولیج بنانے کا بھی منصوبہ ہے۔ Animal Husbandry Department Distributed Cows in Pulwama
اس سلسلے میں ریاض احمد نے کہا کہ حکومت کی جانب سے چلائی جانے والے اسکیم ہم لوگوں کے لئے اچھی اسکیم ہے، اس سے کافی فاعدہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمارے علاقے کو دودھ ولیج بنانے کے لئے دودھ کا ایک اسٹور بھی بنایا ہے تاہم وہ ابھی تک اس کو کام میں نہیں لیا گیا ہے۔
انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ اسٹور کو جلد از جلد کام میں لایا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو۔ اس سلسلے میں چیف اینیمل ہسبنڈری افسر نثار احمد خان نے کہا کہ محکمہ نے ٹرائیبل سب پلان کے تحت ایک اسکیم متعارف کیا ہے، جس کے تحت دور دراز علاقوں میں رہنے والے پسماندہ طبقے کی مدد کی جائےگی۔ Animal Husbandry Department Distributed Cows in Pulwama
اس اسکیم کے تحت ان لوگوں کو حکومت کی جانب سے مفت گائے تقسیم کی جاتی ہے، ساتھ ہی باقی محمکہ کی جانب سے مدد کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل360 گھر کو یہ گائے تقسیم کی جانی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پلوامہ: بیواؤں میں گایوں کی تقسیم
انہوں نے کہا کہ گائوں کے علاوہ گائے کو پانی پلانے کے لیے ٹب، دودھ جمع کرنے کے کین، گھاس کاٹنے کے لئے میشن بھی مفت میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے ایک سولر لائٹ جبکہ محکمہ ایگریکلچر کی جانب سے گوبر کے لیے ایک منٹ بھی تعمیر کر کے دیا جائے گا۔ Animal Husbandry Department Distributed Cows in Pulwama