پلوامہ: وادی بھر میں پچھلے کئی ماہ سے میری مٹی میرا دیش مہم کے تحت پروگراموں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس مہم میں جہاں ضلع انتظامیہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا وہیں مہم میں سماجی کارکنان، اسکولی بچے اور سیاسی رہنماؤں نے بھی جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ اس مہم کے مختلف علاقوں سے مٹی جمع کی جارہی ہے جس کے بعد اسے دہلی بھیجا جائے گا۔ اس سلسلے میں آج محمکہ بلدیہ پلوامہ کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ضلع کی پانچوں میونسپل کمیٹیوں نے شرکت کی اور اس مہم کے تحت اپنے اپنے میونسپل کمیٹیوں سے جمع کی گئی مٹی کو میونسپل کونسل لایا گیا جہاں اس کو ایک کالاش جمع کیا گیا۔
پروگرام میں جہاں سبھی میونسپل کمیٹیوں کے افسران نے شرکت کی وہیں اس پروگرام میں اسکولی بچوں، سماجی کارکنان، میونسپل کونسل کے ممبران محمکہ بلدیات کے افسران و ملازمین نے شرکت کی۔ اس موقع پر رنگارنگ پروگرام بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پر میونسپل کونسل پلوامہ کے چیئرمین شبیر احمد نے بات کرتے ہوئے کہاکہ آج کالاش یاترا اختتام پذیر ہوئی۔ اب یہاں سے اس مٹی کو دہلی لے جایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: President's Kashmir Visit صدر جمہوریہ کی جموں کے ریاسی میں آمد
انہوں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد ہے جن جوانوں نے ملک کی حفاظت میں اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ان کی محبت اور ان کو یاد کرنے کے غرض سے اس مہم کا آغاز کیا گیا تھا۔ انہوں کہا کہ مجھے فخر ہوتا ہے جبکہ میں اپنے شہیدوں جنہوں نے ہمارے حفاظت کے لئے اپنے جانوں کو پیش کیا ان کے یاد کرنے یا پھر ان کے لئے کچھ کرنے کا موقع ملتا ہیں۔