ETV Bharat / state

Religious function Held in Tral: ترال بورڈنگ ہاؤس میں بیساکھی کی آمد پر تقریب - سکھوں کے تیرتھ استھان بورڈنگ ہاوس

جموں و کشمیر کے ترال میں واقع بورڈنگ ہاؤس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مقامی سکھ سنگھت کی جانب سے عقیدت مندوں کے لیے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔ Ahead of Baisakhi Religious function held in Tral

ترال بورڈنگ ہاوس میں بیساکھی کی آمد پر تقریب

author img

By

Published : Apr 10, 2022, 10:46 PM IST

ترال علاقے میں سکھوں کے تیرتھ مقام بورڈنگ ہاؤس میں آج ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں وادی کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سکھ عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پگڑی مقابلے کا بھی اہتمام کیا گیا جب کہ مقامی سکھ سنگھت نے عقیدت مندوں کے لیے لنگر کا بھی اہتمام کیا۔ آج کے پروگرام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے گرجیت سنگھ نام کے رضاکار نے بتایا کہ بیساکھی کی آمد پر یہ پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں پورے عالم میں امن وامان کے لیے دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔

ترال بورڈنگ ہاوس میں بیساکھی کی آمد پر تقریب

واضح رہے کہ کل ہی پلوامہ میں سکھ سنگھت کی جانب سے ایک نئے استھان کی سنگ بنیاد ڈالی گئی، انہوں نے انتظامیہ سے بیساکھی کے موقع پر ضروری خدمات بحال رکھنے کی اپیل بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: Seed Distribution In Tral: بیچ تقسیم کرنے پر ترال میں ہنگامہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.